کرونا وائرس کے پیش نظر حالیہ ہنگامی لاک ڈاؤن نے تمام شہریوں کو بے حد مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ خاص کر مزدور اور غریب طبقہ جنکی معمولات زندگی روزانہ کی محنت پر نربھر کرتی تھی، وہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، بلکہ فاقہ کی نوبت آگئی ہے۔مزدوروں اور غریبوں کے لیے ایک وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔جس کی وجہ سے وہ یہ کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ کورونا سے موت یقینی نہیں ہے لیکن اگرحالات یہی رہے تو وہ بھوک سے ضرور مر جائیں گے۔
![]() |
| fil pic... |
اس نازک دور میں بحیثیت مسلمان ہمارے یہ فریضہ ہیکہ ہم غرباء اور مساکین کی مدد کریں، بھوکے کو کھانا کھلائیں، جو اللہ کے ہاں سب سے زیادہ پسندیدہ عمل ہے- اس سلسلہ میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ کی تاکید پر رضاکاران جمعیۃ روز اول سے غرباء اور مستحقین کی مدد کررہی ہے۔ اسی پر عمل کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ساؤتھ بنگلور نے علاقوں کا معائنہ کرکے محتاج اور مستحقین کے گھرانوں تک روز مرہ کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل کٹ تقسیم کر رہی ہے۔ چونکہ لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کردی گئی ہے،
لہٰذا اس سے متاثر غرباء کی مدد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جس کیلئے بڑی تعداد میں غلہ، اناج اور رقم درکار ہے۔ لہٰذا ہم اہل خیر حضرات سے گزارش کرتے ہیں وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے عطیات، زکوٰۃ اور صدقات سے ضرورت مندوں کی بھرپور امداد کریں۔ذیل میں درج نمبرات پر رضاکاران جمعیۃ سے رابطہ فرماکر اپنی رقم، اناج یا غلہ پہنچا سکتے ہیں۔
9008985786 / 8660776193 / 9845302010 / 9019177000 / 8495087865
اللہ آپکے امداد کو قبول فرمائے اور اس وباء سے پوری انسانیت کی حفاظت فرمائے۔ آمین
منجانب: جمعیۃ علماء ساؤتھ بنگلور

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں