دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 29اپریل2020)ٖپوری دنیا کو اپنی گرفت میں لے چکے وبائی مرض کورونا وائرس کے مد نظر عالمی شہرت یافتہ دینی دانشگاہ دارالعلوم دیوبند نے ایک بے حد اہم فتوی دیا ہے جس میں مفتیان کرام نے کہا ہے کہ روزہ کی حالت میں بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کے لئے ناک یا منہ سے رطوبت (سیمپل)دینا جائز ہے اس سے روزے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔تنظیم دعوت صدق سیوہارہ بجنور کے سر براہ ارشد علی نے تحریری طور پر دارالعلوم دیوبند سے سوال کیا تھا کہ کیا روزے کی حالت میں کورونا کا ٹیسٹ دیا جا سکتا ہے اور اس سے روزہ تو نہیں ٹوٹے گا؟جس کے جواب میں دارالافتاء کے مفتیان کرام نے جاری کردہ فتوی میں کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کے لئے ناک یا حلق میں جو روئی (کاٹن) لگی اسٹک ڈالی جاتی ہے
اس پر کسی طرح کی کوئی دوا ء یا کیمیکل لگا ہوا نہیں ہوتا اور یہ اسٹک ناک و منہ میں صرف ایک بار ہی ڈالی جاتی ہے،کاٹن پر ناک و حلق سے جو رطوبت لگتا ہے اسے مشین کے ذریعہ چیک کیا جاتا ہے،لہذا روزے کی حالت میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے ناک یا حلق کی رتوبت دینا جائز ہے اس سے روزے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔جامعتہ الشیخ حسین احمد مدنی کے مہتمم مولانا مزمل علی قاسمی نے فتوی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر دارالعلوم دیوبند کا فتوی بے حد اہم ہے،روزے کی حالت میں کورونا ٹیسٹ کراتے ہوئے روزے داروں کو یہ بات پریشان کر رہی تھی کہ کہیں ٹیسٹ کرانے سے ان کا روزہ تو نہیں ٹوٹ جائے گا،دارالعلوم کا یہ فتوی آنے کے بعد اب وہ بے فکر ہوکر روزے کی حالت میںبھی کورونا ٹیسٹ کرا سکے گیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں