تازہ ترین

جمعہ، 20 مارچ، 2020

یوپی میں ڈیڑھ درجن سے زائد پہنچی کورونا مریضوں کی تعداد،ملک میں ہوئی پانچویں موت۔

لکھنؤ(یواین اے نیوز20مارچ2020)ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ہندوستان میں اس کے متاثرہ افراد کی تعداد 200 سے زائد ہوگئی ہے۔ اسی دوران جمعہ کی صبح تک ،اترپردیش میں کورونا وائرس کے 19 معاملات کی تصدیق ہوگئی ہے۔ آگرہ میں 8 ، لکھنؤ میں 5 ، نوئیڈا 4 ، اور غازی آباد میں 2 کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔وہیں اب تک ایک ہی وقت میں9 مریض اس سے مکمل طور پر ٹھیک ہو چکے ہیں۔وہیں ملک بھر کورونا مریضوں کی تعداد 200 کو عبور کرچکی ہے۔

جمعہ کو ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے پانچویں موت واقع ہوگئی۔راجستھان میں آج کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی موت،متاثرہ شخص اٹلی کا رہائشی تھا جسے سوائی مانسنگہ اسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم ، کچھ دن پہلے ان کی رپورٹ منفی آئی تھی۔لیکن گردے اور پھیپھڑوں میں انفیکشن بہت ہوچکا تھا اور آج اس کی موت ہوگئی۔اس سے قبل کرناٹک،مہاراشٹر،دہلی اور پنجاب میں ایک ایک موت کی موت ہوچکی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad