تازہ ترین

جمعہ، 20 مارچ، 2020

توہمات سے بچتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری: مولانا محمد حسان ندوی

دھن گھٹا/سنت کبیر نگر:رپورٹ حافظ عقیل احمد(یواین اے نیوز 20مارچ2020)صحت اور تندرستی مرض اور آزمائش قدرت کی طرف سے ہیں،اسلام نے بہت ہی زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے توہمات سے بچنے کا داعی ہے، کیونکہ کچھ مرض نفسیاتی ہوتے ہیں جس کا ہر وقت ذہن میں رہنا مضر اور ناپسند ہے،مذکورہ بالا خیالات کا اظہار مولانا محمد حسان ندوی ناظم مدرسہ عربیہ مصباح العلوم مہولی نے مسجد خدیجۃ الکبریٰ بلہر خورد میں نماز جمعہ سے قبل اپنے خطاب میں کیا، مولانا نے کہا زمانہ جاہلیت میں لوگ پرندوں اور گدھ سے فال بد لیتے اور مرض کو متعدی سمجھتے تھے،اور صفر کے مہینے کو منحوس سمجھتے تھے۔

اسلام نے یہ اعلان کیا ہے کہ اگر کسی ایسی جگہ آپ مقیم ہیں جہاں آفت اور بلا ہو وہاں جانے سے منع کیا ہے، اسلام نے صاف وستھرائی اور پاکی کی طرف نہایت توجہ دلائی ہے اور اس کی طرف لوگوں کو متوجہ کرتے ہوئے دن اور رات میں پانچ بار نماز کاحکم اور اس سے پہلے طہارت اور وضو کا حکم دیا ہے،اور اس بات کا پابند کیا ہے کہ صاف اور پاک غذا استعمال کیا جائے اور حفظان صحت کا خاصہ لحاظ کیا گیا ہے،اس موقع پر مولانا عبد الماجد مظاہری ناظم مدرسہ فیض العلوم بلہر، حافظ مزمل حسین،قاری عرفان ابرار ثاقبی،مولانا فیضان احمد ندوی،ماسٹر منور حسین ،حاجی علی احمد،ماسٹر ابوالکلام،حکیم قاسم علی،عثمان غنی، حاجی انور علی ،صابر علی انصاری،محمد یوسف ،محمد عمر کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad