تازہ ترین

ہفتہ، 14 مارچ، 2020

شبنم کے اہل خانہ کا حادثاتی موت سے انکار:ایس ایس پی سے شکایت

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 14مارچ2020)بیس روز قبل دیوبند روڑکی روڑ پر واقع کالی ندی کے پل کے پاس کھائی میں پلٹی کار میں شادی شدہ کی موت کو اہل خانہ حادثہ ماننے کو تیار نہیں ہے،جمعہ کے روز ایک بار پھر متوفی خاتون شبنم کے والد نے ایس ایس پی کو ایک شکایتی مکتوب ارسال کر کے کوتوالی میں درج مقدمہ کی جانچ دوسرے تھانہ سے کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔محلہ پٹھانپورہ کے رہنے والے شاہد نے ایس ایس پی دنیش کمار پی کو ارسال کردہ شکایتی مکتوب میں کہا ہے کہ اس کے داماد خرم نے سازش کے تحت اسکی بیٹی کو قتل کر اسکی لاش کو کھائی میں ڈال کر حادثہ دکھا نے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس نے خرم سے ساز باز کر لی ہے اسی سبب آج تک اس پر کوئی کارروائی نہیں ہو سکی ہے۔انہوں نے کوتوالی میں درج مقدمہ کی جانچ دوسرے تھانہ سے کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔وہیں کوتوالی انچارج یگھ دت شرما نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قتل کی تصدیق نہیں ہوئی ہے،شبنم کے اہل خانہ کو سمجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہ کچھ بھی سمجھنے کو تیار نہیں ہیں جو الزامات وہ پولیس پر لگا رہے ہیں سب بے بنیاد ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad