مظفر نگر :شاہد حسینی(یواین اے نیوز 14مارچ2020)سابقہ سالوں کی طرح بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر الخدمت سوسائٹی بجنور کے زیرانتظام پروگرام کا انعقاد کیا گیا پروگرام کا افتتاح چندر پربھا نے کیا اس پروگرام کا مقصد خواتین کو ان کے حقوق کے بارے میں جانکاری دینا ہے خواتین عزت کے ساتھ زندگی کیسے گزار سکتی ہیں ہندوستان کے دستور نے خواتین کو کیا حقوق دیئے ہیں اسی عنوان پر پروگرام میں شریک مقررین نے اپنے اپنے انداز میں روشنی ڈالی الخدمت سوسائٹی کی سکریٹری حنا صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
اور کہا کہ کسی بھی طرح کی مظلوم خواتین کو سوسائٹی کی جانب سے قانونی یا غیر قانونی ہر طرح کی مدد مہیا کرائی جاتی ہے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں محترمہ مینو نے کہا کہ بھارت دنیا کا ایک ایسا ملک ہے جہاں خواتین کو دیوی کا درجہ دیا جاتا ہے انہوں نے ناری جو کبھی نہ ہاری کا مطلب سمجھا تے ہوئے اس کی طاقت کا بھی احساس کرانے کی کوشش کی پروگرام کو کامیاب بنانے میں شبھللا،ریشا،رنجن،پار ول،شکھا گپتا و غیرہ کا خصوصی تعاون رہا آخر میں سوسائٹی کی سکریٹری حنا صدیقی نے پروگرام میں شرکت کرنے والے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں