بھوپال (یو این اے نیوز 25 مارچ 2020) مدھیہ پردیش کی کمل ناتھ حکومت میں ، بی جے پی لیڈروں سے پنگا لینے والے افسران کے خلاف سیوراج سنگھ کی حکومت نے کارروائی شروع کردی ہے۔ راج گڑھ میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی حمایت میں ریلی کے دوران بی جے پی رہنماؤں کے ساتھ الجھنے والی کلیکٹر ندھی نویدیتا کو ریوا کے میونسپل کارپوریشن کمشنر سبھاجیت یادو کو منگل کوبٹا کر وزارت میں تعینات کردیا
2012 بیچ کے آئی اے ایس افسر نیرج کمار سنگھ کو راج گڑھ کلکٹر بنایا گیا ہے۔ وہیں ریوا میونسپل کارپوریشن کمشنر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ورما کو ضلعی پنچایت ریوا کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔ تنازعات میں گھرے ہوئے دونوں افسر ، راج گڑھ کلکٹر ندھی نویدیتا نے شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں بی جے پی کے ذریعہ منعقدہ ایک ریلی میں پارٹی کے میڈیا انچارج کو تھپڑ مارا۔ اس کے بعد انھوں نے بیاوارا ایک اسسٹینٹ سب انسپکٹر کو تھپڑ مارا۔
اس کی تفتیش دو اعلی افسران سے کرائی گئی۔ اور حکومت نے اس معاملے کو رفع دفع کردیا اسی طرح ، ریوا کمشنر سبھاجیت یادو نے سابق وزیر راجندر شکلا کے خلاف براہ راست محاذ کھول دیا۔ انہیں پانچ کروڑ روپیہ وصول کرنے کا نوٹس پکڑا دیا اور پھر انہوں نے ایک خط لکھا جس میں انہوں نے شیو راج سنگھ چوہان کے بارے میں بھی بے بنیاد باتیں کی تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں