نوادہ/اعظم گڑھ/رپورٹ،ریحان اعظمی(یواین اے نیوز25جنوری2020)پوری دنیا میں کورونا وائرس کے چلتے افراتفری کا ماحول ہے،قریب قریب ہرشہر گاؤں دیہات میں اسکے اثرات نمودار ہورہے ہیں۔اسی کے مدنظر حکومت ہند نے 21دن کا لاک ڈاؤن کیا ہے۔آپ کو بتادیں کہ اس وبائی امراض سے نپٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے تمام طرح کے اسکول کالج مدرسے یہاں تک کہ عبادت گاہوں کو بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔اسی کڑی میں اعظم گڑھ کے تحصیل پھولپور میں واقع نوادہ گاؤں کے دونوں مدارس اسلامیہ کو عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔اپ کو بتادیں کہ نوادہ گاؤں کے دونوں مدارس پہلے ہی 2اپریل تک بند کئیے جاچکے تھے،مگر آج انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ مدرسہ ہدایت الاسلام،اور جامعہ ابولحسن اللبنات نوادہ دونوں کو 30مئی یعنی عید کے بعد کھولا جائے۔
انتظامیہ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ سالانہ امتحان اس سال نہیں ہوں گے۔بلکہ بچوں کو اگلے درجے میں ترقی دے دی جائے گی۔مدرسہ کے صدر مدرس نے بچوں سے یہ اپیل کی ہے کہ بعد عید بلا تاخیر مدرسے میں پہنچ کر داخلہ لے لیں تاکہ تعلیم جلد از جلد شروع کی جاسکے۔تمام طلبہ و طالبات سے توبہ واستغفار اور نماز کے ساتھ ساتھ اس وباء سے تمام انسانوں کے نجات کے لئیے دعاء کی درخواست کی ہے۔عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی کہ حکومت ہند یا اپنے علاقے کے ماہرین صحت کی جانب سے جو احتیاط برتنے کا حکم دیا جائے اسے بخوبی نبھائیں۔اور رب العالمین سے خاص طور پر توبہ واستغفار کرتے رہیں۔اخیر میں صدر مدرس حافظ جنید صاحب نے تمام انسانوں کے لئیے اس وبائی امراض سے نجات پانے کے لئیے دعائیں کی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں