تازہ ترین

پیر، 16 مارچ، 2020

دنیا کے تمام مسائل کا حل مذہب اسلام کی تعلیمات میں موجود ہے، مولانا سید صہیب حسینی ندوی

ہم اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کا عزم کریں، مدرسہ امینہ ادے پور میں جلسہ سے خصوصی خطاب
رائے بریلی(یواین اے نیوز 16مارچ2020)مذہب اسلام ایک جامع ہمہ گیر اور مکمل نظام حیات ہے جو ساری انسانیت کی فلاح و صلاح کا ضامن ہے اور ساری عزت و قوت کا سرچشمہ ہے اور  ہماری طاقت و قوت کا راز مذہب اسلام ہی کی تعلیمات میں پوشید ہے اسلئے ہم اپنی زندگی اسلامی سانچہ میں ڈھالیں اور اسلام کی عملی تصویر بن جائیں مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا سید صہیب حسینی ندوی شیخ التفسیر و استاد حدیث دار العلوم ندوہ العلماء لکھنؤ نے کیا وہ مدرسہ دار العلوم امینہ ادے پور نصیر آباد میں منعقد اجلاس سے خصوصی خطاب کر رہے تھے انھوں نے مزید کہا کہ آج اصلاح کے جلسہ منعقد ہوتے  ہیں لیکن اپنی زندگی کی اصلاح نہی کرتے جو ایک افسوسناک عمل ہے۔

 ضرورت اس بات کی ہے کہ سب سے پہلے ہم اپنی اصلاح کریں اور اصلاح کا کام اپنے گھر سے شروع کریں، مولانا سید صہیب حسینی ندوی نے کہا اشد ضرورت ہے کہ محاسن اسلام سے برادران وطن کو واقف کرائیں ساری مخلوق اللہ کا کنبہ ہے اسلئے  جو لوگ بھی خیر کے کام کر رہے ہیں انکی مدد کریں اس سے اللہ خوش ہوگا اور اپنے بچوں کی دینی اخلاقی  ذہنی اور فکری تربیت کریں حلال و حرام سے کلی طور پر اجتناب کریں اس سے ایک مثالی معاشرہ وجود میں آئے گا۔اس موقع پر مولانا اسد اللہ ندوی،مولانا جان محمد، مولانا الیاس، مولانا محمد اویس،عبداللہ،فواد حسین،محمد سالک،محمد راشد،عتیق احمد وغیرہ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad