تازہ ترین

منگل، 3 مارچ، 2020

لدھیانہ شاہین باغ میں این پی آر کو لیکر مودی سرکار کے خلاف زبردست احتجاج

نوٹ بندی کی طرح این آر سی میں پورے ملک کو لائن میں لگانا چاہتے ہیں پردھان منتری۔نائب شاہی امام 
لدھیانہ/مستقیم(یواین اے نیوز3مارچ2020)شہر کی دانہ منڈی میں مودی سرکار کے خلاف چل رہے شاہین باگ احتجاج میں آج ایکسویں دن مودی سرکار کی جانب سے این پی آر بنائے جانے پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقعہ پر مجلس احرار اسلام ہند کے قومی جنرل سکریٹری اور نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا کہ دیش کے پردھان منتری شری نریندر بھائی مودی جی این آر سی اور این پی آر کے نام پر ملک کی ایسو تیس کروڑ عوام کو لائن میں لگانا چاہتے ہیں، اانہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ اس بات کو اطمنان سے سمجھ لیں کہ شاہین باغ اندولن دیش کے آئین کی حفاظت کیلئے ہے اس لئے ہم سب کو مل کر اسکا ساتھ دینا چاہئے، نائب شاہی امام نے کہا کہ جو لاگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ سی اے اے میں مسلمانوں کا نام نہیں ہے۔

 اور این آر سی آۤنے پر صرف ایک ہی مذہب کے لوگوں کو اسکا سامنا کرنا ہوگا تو یہ انکی بھول ہے آسام میں دیکھ لیجئے اس سرکار نے چودہ لاکھ غیر مسلموں کو بھی باہر کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ سرکار صرف اقلیتوں کے ساتھ ہی نہیں سبھی کے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے صرف ارب پتی پونجی پتیوں کا بچایا جائیگا،،انہوں نے کہا کہ میرے غیر مسلم بھائی اس بات کو سمجھیں کہ اگر وہ کاغذ نہ ہونے کی صورت میں سی اے اے کا فارم بھرتے ہیں تو بھی انکو اپنے آپ کو شرناتھی بتانا ہوگا جس سے انکی ناگرکتا پھر بھی چلی جائیگی، اور چھ سال بعد اگر انکو ناگرک بانایا بھی گیا تو دوسرے درجے کا باناے جائیگا، انہوں نے کہ ابھی وقت ہے مذہب کے نام ہر ایک دوسرے کی مخالفت کرنے کی بجائے پرائیوٹ کمپنیوںکو دیش بیچنے جا رہی سرکار کو اقتدار سے ہٹایا جانا چاہئے، قابل ذکر ہیکہ آج شاہین باغ میں دانہ منڈی مسجد عمر فاروق سے مرد و خواتین کا جم غفیر صدر محمد ارشاد کی قیادت میں پہنچا تھا، اس موقعہ پر وجے بودھی، جے سنگھ، مولانا معراج، ڈاکٹر عبد رحمان، سجاد عالم،اسماء عائشہ، مستقیم کریمی، نے بھی خطاب کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad