تازہ ترین

پیر، 2 مارچ، 2020

میاں بیوی ایک دوسرے کا دل کیسے جیتیں ۔۔؟؟

!!!!!!!........... مثالی بیوی کی خصوصیات

"ایک اچھی بیوی خاوند کی اطاعت گزار ہوتی ہے اچھے اخلاق کی مالک ہوتی ہے شوہر کی توقعات پر پورا اترتی ہے اس کی پسندیدہ چیز مانگنے سے پہلے دے دیتی ہے" اس کا دل خاوند کی محبت سے بھرا ہوا ہوتا ہے.لیکن خاوند اگر ایسی بات کا حکم دے جو اللہ اور اس کے رسول کے احکامات سے ٹکرا رہا ہو تو ایسی صورت میں خاوند کی اطاعت لازم نہیں۔خاوند جن لوگوں کو گھر آنے سےمنع کرے اچھی بیوی کبھی ان لوگوں کو گھر میں دعوت نہیں دیتی جن لوگوں سے ملنا جلنا باتیں کرنا خاوند کو پسند نہیں اچھی بیوی کو ان سے نہیں ملنا چاہئے" کیونکہ عورت پر سب سے زیادہ حق اس کے شوہر کا ہے۔

شوہر کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کریں اگر آپ نے فرض نماز ادا کر لی ہے تو نوافل پڑھنے کی بجائے اپنے خاوند کو وقت دیں عورت *خاوند کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ بھی نہیں رکھ سکتی۔اچھی بیوی خاوند سے بے پناہ محبت کرنے والی ہوتی ہے کبھی اس سے بے نیاز نہیں ہوتی اس کی ہاں میں ہاں ملاتی ہے انتہائی شکر گزار ہوتی ہے ہر کام میں خاوند کی مددگار بنتی ہے۔ جب شوہر کے پاس جائیں تو بہترین لباس پہن کر جائیں ایسے کپڑوں کا انتخاب کریں جو خاوند کو پسند ہیں" آپ سے کبھی بدبو نہ آۓ لہذا خوشبو کا اہتمام کریں اسطرح آپ کے خاوند کی نظریں محفوظ رہیں گی اور وہ کبھی حرام کی طرف نہیں جائیں گے.اگر آپ نے انہیں مطمئن نہ کیا تو وہ باہر دیکھیں گے لہذا آپ اپنے خاوند کے لیے تیار ہوں گی تو اسے بڑے فتنے سے بچا لیں گی۔

 آپس میں ہلکا پھلکا مزاح کا پہلو بھی رکھیں ایک دوسرے سے باتیں کریں خاوند کی باتیں انتہائی غور سے سنیں۔اگر خاوند خوش ہے تو آپ نے بھی اس کی خوشی میں برابر کا شریک ہونا ہے اور اگر وہ دکھی ہے تو آپ نے خوشی کا اظہار نہیں کرنا۔"اپنے خاوند کے کھانے پینے اور نیند کا خاص خیال رکھیں" کیونکہ بھوک غصے کو بڑھا دیتی ہے اور نیند کی خرابی سے انسان غضبناک ہو جاتا ہے۔خاوند کے گھر والوں کی عزت کریں اور ان کی خدمت کریں یہ بات آپ کے شوہر کے دل میں آپ کی قدر و منزلت کو بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے۔ "شوہر کے راز کی باتیں اور اس کے غیض و غضب کی تفصیلات لوگوں کو مت بتائیں" کیونکہ یہ باتیں جو شوہر تک پہنچتی ہیں تو اس کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہیں۔ اچھی بیوی خاوند کی ذات میں موجود مثبت پہلو کو سامنے رکھ کر شکر کرتی ہے" اور بے صبری بیوی ہر وقت منفی باتیں ڈھونڈ کر شوہر کے تمام احسانات بھلا کر شکوے شکایت کرتی رہتی ہیں "اپنا جائزہ لیجیے۔"

 آپ کا شمار کس طرح کی بیوی میں ہوتا ہے

 شکر گزار یا نا شکری ۔۔۔۔!

  شوہر کے احسا نات کو مانیں اور انہیں احساس دلائیں کہ وہ آپ کے لیے بہت اہم ہیں اور ان کے آپ پر بہت سے احسانات ہیں بے جا تنقید اور طنز سے پرہیز کریں. جب آپ اچھا کریں گی تو جوابا وہ بھی آپ کے ساتھ اچھا ہی کریں گے۔  اس رشتے کو خوب سے خوب تر بنانے کے لیے بہت زیادہ محنت کریں "کیونکہ اس رشتے کی مضبوطی کا اثر نسلوں پر پڑتا ہے اور بچوں کی خود اعتمادی اور تربیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے لہذا اپنے رشتے کو شیطانی وسوسوں اور شر سے بچا کر رکھیں۔" اگر کبھی آپ کو غصہ آ جاۓ تو خود پر قابو رکھیں وضو کر لیں "اور اپنا غصہ خاوند پر مت نکالیں۔"

"ایک اچھی بیوی مخلص ہوتی ہے دین والی ہوتی ہے تو جب اس میں مشکل حالات آتے ہیں ہیں تو وہ صبر سے کام لیتی ہے" جب کوئی دکھ پہنچتا ہے تو اس وقت اسے یقین ہوتا ہے کہ یہ دکھ اللہ کی طرف سے تھا یہ اسے پہنچ کرہی رہنا تھا لہذا وہ صبر کا مظاہرہ کرتی ہے اور اللہ پر توکل کرتی ہے۔"اگر خاوند پر کوئی مالی بحران آ بھی جائے تو اچھی بیوی خاوند کی مددگار بن جاتی ہے اسے طعنے دے کرمزید پریشان نہیں کرتی" بلکہ حوصلہ افزا گفتگو کرتی ہے کہ سب ٹھیک ہو جاۓ گا ان شاء اللہ."اچھی بیوی گھر میں قرار پکڑنے والی ہوتی ہے وہ خاوند کی اجازت کے بغیر کہیں نہیں جاتی" اچھی بیوی خاوند کے جذبات کا خیال رکھتی ہے وہ ایسا کام کبھی نہیں کرتی جس سے خاوند کے جذبات بھڑک اٹھیں.

 اگر خاوند آپ کو ہمبستری کے لیے بلاۓ تو فورا اس کی بات مانیں کیونکہ یہ اس کی وہ ضرورت ہے جو صرف آپ پوری کر سکتی ہیں" کبھی ایسے موقع سے منہ نہ موڑیں اگر کبھی آپ کا موڈ نہیں بھی بن رہا پھر بھی آپ نے ظاہر تک نہیں کروانا اور پورا پورا ساتھ دینا ہے ورنہ آپ گناہ گار ٹھہریں گی.خاوند کو ہر وقت لیکچر نہ دیا کریں "ہر وقت نصیحت نہ کریں" یوں انہیں لگے گا کہ یہ مجھ پر حاوی ہونا چاہتی ہے. کبھی اپنے خاوند کا موازنہ اپنی بہن اور دوستوں کے شوہر کے ساتھ مت کریں" یہ بات کبھی آپ کو خوش اور شکر گزار نہیں بنا سکتی اللہ نے سب کے حالات مختلف بناۓ ہیں جو اللہ نے دیا ہے اس پر شکر گزار رہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad