مندر کے لاؤڈ اسپیکر کی شکایت کرنے پر خاتون وکیل کی بے رحمی سے پٹائی !
مہاراشٹر ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 19اپریل2025)مہاراشٹر کے بیڈ ضلع انباجوگائی علاقے میں ایک خاتون وکیل، گیانیشوری انجن، نے گاوں کے سرپنچ اور ان کے ساتھیوں پر شدید تشدد کرنےکا الزام لگایا ہے۔ یہ واقعہ 16 مارچ کو اس وقت پیش آیا جب انہوں نے گاوں کے ایک مندر سے آنے والی تیز آواز اور غیر قانونی لاؤڈ اسپیكرز کے خلاف شکایت کی تھی۔
گیانیشوری نے بتایا کہ شدید شور کی وجہ سے انہیں مائگرین کی شکایت ہوئی تھی، اور اس پر بدلہ لیتے ہوئے سرپنچ اور ان کے لوگوں نے انہیں لوہے کی پائپ اور ڈنڈوں سے مارا، جس سے ان کے جسم پر سنگین زخم آئے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ پولیس نے ان کی شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی۔
اس واقعے کے بعد، تمام ملزمان فرار ہیں اور پولیس ان کی تلاش میں ہے۔ گیانیشوری نے کہا کہ ملزمان ان کا پیچھا کرتے ہیں اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ میں ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں