دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز17مارچ2020)شہر کی کیلاش پرم کالونی میں ناقص صفائی نظام،ٹوٹی پلیاؤں اور خراب پڑی اسٹریٹ لائٹوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کالونی کے لوگوں کی میٹنگ میں نگر پالیکا انتظامیہ سے صفائی نظام درست کرائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ساتھ حفاظتی نقتہ نظر سے کالونی میں سی سی ٹی کیمرے لگائے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ریلوے روڑ پر واقع کیلاش پرم کالونی میں واقع مندر احاطے میں منعقدہ کالونی کے لوگوں کی میٹنگ میں بی جے پی کے نائب صدر راجیش انیجہ اور پنڈت بھونیشور پرساد نے کہا کہ نگر پالیکا افسران کو اطلاع دینے کے بعد بھی کالونی میں خراب پڑی اسٹریٹ لائٹوں و ٹوٹی پلیاؤں کو درست نہیں کرایا جا رہا۔
شیام لال بھارتی،یش سنگھل اور وریندر کمار نے کہا کہ صاف بھارت مشن مہم کے باوجود بھی کالونی میں صفائی کا نظام نہ کے برابر ہے،انہوں نے نگر پالیکا افسران سے فوری طور پر صفائی نظام درست کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔اس دوران حفاظتی نقتہ نظر سے کالونی میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جانے کا فیصلہ لیا گیا۔میٹنگ میں راجپال سنگھ،گگن دیپ،اشوک کمار،دل باغ لولی،صدامہ،بھون،راجکمار اور مونوں ورما وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں