تازہ ترین

منگل، 17 مارچ، 2020

مدرسہ احیاء العلوم میں عظیم الشان جلسہ دستار بندی و اصلاح معاشرہ کا انعقاد! مولانا سید صہیب حسینی ندوی کے ہاتھوں 12/حفاظ کرام کی دستار بندی

قرآن مجید میں انسانیت کو درپیش چیلنجز اور مسائل کا حل موجود ہے:
لکھیم پور(یواین اے نیوز17مارچ2020)قرآن فصاحت و بلاغت کا آئینہ دار ہے اور اسکا  کا ہر لفظ معجزہ ہے یہ وہ عظیم کتاب ہے کہ  اس کا رشتہ جس سے بھی منسلک ہوتا ہے وہ تمام چیزوں میں معزز و مکرم ہو جاتا ہے قابل مبارکباد ہیں وہ والدین جنہوں نے اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم دی حفظ قرآن اللہ کی ایک عظیم نعمت ہے مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا سید صہیب حسینی ندوی شیخ التفسیر و استاد حدیث  دار العلوم ندوہ العلماء لکھنؤ نے کیا وہ مدرسہ احیاء العلوم قصبہ عیسیٰ نگر میں منعقدہ ایک روزہ عظیم الشان جلسہ دستار بندی و اصلاح معاشرہ سے خصوصی خطاب کر رہے تھے اس موقع  علماء و معززین کے ہاتھوں 12/حفاظ کرام کی دستار بندی عمل میں آئی مولانا سید صہیب حسینی  نے مزید کہا کہ آج جن کے سروں پر دستار  باندھی گئی ہیں خدا ان سے خوش ہوتا ہے اور اپنے ناموں میں سے ایک نام ”حافظ“ ان کے ساتھ جوڑ دیتا ہے یہ ایک بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ جو ہر انسان کو نصیب نہیں ہوتا۔

مولانا سید صہیب حسینی نے کہا کہ آج عالمی سطح پر جو کورونا وائرس کی وبا عام ہے وہ عذاب الٰہی کی ایک شکل ہے اور یہ اللہ کی جانب سے آئی ہے اسلئے ہمیں رجوع الی اللہ کرنا چاہیے اور احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرنی چاہیے،مہمان خصوصی مولانا شاہ افضال الرحمن ہردوئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہمیں اپنی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے صرف عبادت کا نام دین نہی بلکہ معاملات معاشرت بھی  درست کرنا چاہیےانھوں نے مزید کہا کہ یہ مدارس و مکاتب جب تک قائم رہیں گے تب تک خدا کے نام لینے والے پیدا ہوتے رہیں گے اور اس سے نکلنے والی کرن اور شعائیں جہالت کی تاریکیوں کو ختم کرتی رہیں گی اور اسلام کا بول بالا ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔جلسہ کو مولانا کمال احمد، مولانا ثمیر ندوی، مولانا اظہار الدین نے بھی خطاب کیا،مولانا رضی الاسلام قاسمی کی نظامت میں منعقدہ جلسہ میں  مدرسہ ہذا کے مھتمم مولانا حبیب احمد قاسمی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مدرسہ کی تعلیمی رپورٹ پیش کی اور اللہ سے تعلق مضبوط کرنے زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ سے تعلق ہی ہر مسئلہ کا حل ہے،اس موقع پر نمایاں شخصیتوں میں مولانا منہاج الدین ندوی، مولانا محمد شفیع ندوی، مولانا منہاج الدین ندوی، قاری عطاء الرحمن بلھروی، محمد رضوان ندوی ، محمد مشیر،محمد مشرف، حافظ محمد نسیم وغیرہ شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad