امبیڈکر نگر(یواین اے نیوز12مارچ2020)ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ سے اترپردیش کے ضلع امبیڈ کر نگر کے با شندے بھی فکر مند ہیں ۔ اس کا اثر اب ہر جگہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ریلوے اسٹیشن، بس اسٹیشن اور ضلع اسپتال کے ساتھ ساتھ دیگر عوامی مقامات پر بے چینی نظر آ رہی ہے۔ لوگ ہاتھ ملانے سے بھی کترانے لگے ہیں۔ کسی کو چھونے سے وائر س پھیلنے کے خطر ے کے پیش نظر لوگ دو ر ہی سے سلام کر رہے ہیںاور جواب دے رہےہیں۔ایسے میں سوشل میڈیا کی افواہوں سے بچنے پر زور دیا جارہا ہے۔ اسپتالوں میں ڈاکٹر اور ملازم انفیکشن سے بچنے کیلئے ماسک لگا رہے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ نے اس وائرس کی روک تھام کیلئے محدود وسائل میں بھی تیاریاں مکمل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
نگپور سی ایچ سی کے انچارج ڈاکٹر جاوید عالم اورمیڈیکل ایجوکیشن افسر انل تیواری نے دعویٰ کیا کہ علاقہ میں ابھی تک ایک بھی مریض نہیں ملا ہے۔ زنانہ اسپتال میں بھی کورونا سے متعلق افواہ پر ڈاکٹر محسنہ خاتون اور ڈاکٹر ششی بالا نے بتایا کہ اگر علامات نظر آئیں تو جانچ کروائیں لیکن ۲؍ سے ۳؍ دن تک سردی، بخار رہنے پر سرکاری ڈاکٹر کو ضرور دکھائیں۔ڈاکٹروں کی صلاح سے لوگ اس سے بچنے کی کوشش کر رہےہیں۔ ہینڈ واش اورماسک کا استعمال کررہےہیں۔ ٹانڈہ روڈ پرواقع ایک میڈیکل اسٹور کے منیجر نے بتایا کہ ماسک پوری طرح سے ختم ہوگیا ہے۔ اب منہ مانگی قیمت دینے پر بھی نہیں مل رہا ہے۔ ان کے مطابق پہلے ۶؍ سے ۷؍ روپے میں فروخت کیا جاتا تھا لیکن اب تو مل ہی نہیں رہا ہے۔
روزنامہ انقلاب

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں