تازہ ترین

جمعرات، 19 مارچ، 2020

مدرسہ حمایت الاسلام فیض عام پبلک اسکول فاطمہ للبنات نرہ میں آج طالبات کے مابین مسابقۃ

مظفر نگر/شاہد حسینی(یواین اے نیوز 19مارچ2020)مدرسہ حمایت الاسلام فیض عام پبلک اسکول فاطمہ للبنات نرہ میں آج طالبات کے مابین مسابقۃ القران اور مسابقۃ خطابت کا انعقاد عمل میں آیا جس کی نظامت مولانا محمد نعیم نے کی پروگرام کا آغازقاری محمد تعلیم کی تلاوت قرآن سے ہوا پروگرام کی صدارت مفتی محمد عباس صاحب مہتمم مدرسہ اصلاح المسلمین بجرول نے کی مہمان خصوصی کی حیثیت سےمفتی محمد عادل ناظم مدرسہ شاہپور نے شرکت کی مفتی محمد عباس نے کہا کہ اے لوگواپنا تعلق اللہ سے جوڈو اسی میں ہماری کامیابی ہے آج ہم جن حالات سے دو چار ہیں یہ سب ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے انہوں نے مستورات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کی صحیح تربیت کرو تربیت کی ذمہ داری ماؤ ں کی ہے کل قیامت کے روز اولاد کے حقوق سے متعلق سوال کیے جاؤ گے نعت نبی کا نذرانہ شاعر اسلام قاری شاہد ارمان نے اپنی مسحور کن آواز میں پیش کیا۔

 مفتی محمد عادل نے مدرسہ کی تعلیمی کارکردگی کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا کہا کہ یہ مدرسہ کے ناظم قاری محمد فاضل تاولوی کی شب و روز کی محنت کا ثمرہ ہے کہ آج طالبات اس قابل ہوگئی کہ مسابقہ میں حصہ لیا مسابقہ قرآن کریم میں اول مقام حاصل کر نے والی زینت بنت یعقوب طالبہ دور حدیث،دوسرا مقام نسرین بنت صیاد طالبہ دور حدیث،تیسرا مقام زیبا بنت صبیح الدین طالبہ دور حدیث۔مسابقہ خطابت میں اول مقام اسماء بنت محمد ساجدطالبہ دورحدیث،دوسرا مقام زینت بنت یعقوب طالبہ دور حدیث،تیسرا مقام زیبا بنت صبیح الدین طالبہ دور حدیث نے حاصل کیا۔

 اس کے علاوہ امسال اس مدرسہ سےدور حدیث سے فراغت کرنے والی طالبات کی مجموعی تعداد 14 ہے اس کامیابی پر علاقہ کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا پروگرام کو کامیاب بنانے میں مفتی ریاض الحق،مولانا محمد نعیم (نرمانی) قاری محمد تعلیم (نراوی) قاری محمد فاضل تاولوی کی خدمات رہیں بطور خاص شر کت کرنے والوں میں ڈاکٹر آس محمد،ڈاکٹر ابرار،مولانا محمد اسمعیل،مفتی ریاض الحق نے تمہیدی کلمات کے ساتھ تمام مہمانوں کا استقبال کیا مدرسہ کے مہتمم قاری محمد فاضل تاولوی تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا مولانامفتی محمد عباس صاحب کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad