تازہ ترین

جمعرات، 19 مارچ، 2020

عرب ممالک کے بعد ممبئی میں بھی ایک مسجد میں نماز پڑھنے پر پابندی عائد کردی گئی!

ممبئی (یواین اے نیوز 19مارچ2020) کورونا وائرس سے پوری دنیا پریشان ہے،جس کے چلتے عرب ممالک میں نماز باجماعت پڑھنے پر مکمل طور پر پابندی ہے۔سعودی عرب،کویت،بحرین،عمان،دبئی،وغیرہ میں چار دن پہلے یہ اعلان ہوا تھا،اج مہاراشٹر کے نوی ممبئی علاقے کے واشی میں نور مسجد پر نماز باجماعت پڑھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق ملیشیا کی ایک جماعت کے ساتھی کا کورونا وائرس کے چلتے انتقال ہوگیا تھا جس کی بناپر آج ظہر نماز سےقبل محکمہ صحت کی مداخلت سےانتظامیہ کےناچاہتےہوئےبھی مجبوراً مسجدکومکمل طورپراگلےدس دنوں تک بند کرا دیا گیا ہےیہاں تک کہ نماز جمعہ کی بھی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس سے ہندوستان میں یہ کسی مسجد میں نماز پنجگانہ پر پابندی پہلی مرتبہ ہوئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad