تازہ ترین

جمعرات، 19 مارچ، 2020

مظفرنگر ضلع کے سبھی تھانوں میں کرونا وائرس بیداری مہم تیز

مظفر نگر/شاہد حسینی(یواین اے نیوز 19مارچ2020)مظفرنگر ضلع کے سبھی تھانوں میں کرونا وائرس بیداری مہم  کے لئے پروگرام چلائی جارہے ہیں پولس کپتان ابھیشیک یادؤ کے حکم کو عملی جامہ پہناتے ہوئے مظفرنگر کے سبھی سی او ایس ایچ او کے ذریعہ اپنے علاقوں کے ہرایک  تھانےمیں سبھی پولس اہلکاروں کی کرونا وائرس کے معاملہ میں میٹنگ لی جارہی ہیں اور کرونا وائرس کے بارے جانکاریاں دی جارہی ہیں۔

 بیداری  میٹنگوں میں  صفائی بندوبست پابندی سے ہاتھ دھو ناسینیٹائزر کا استعمال مناسب دوری بناکر بات کرنا اور مصافحہ نہ کرنا وغیرہ معلومات سے آگاہ کیا جارہاہے اور تھانوں میں دفتر بیرک حوالات ہاسٹل تھانہ موبائل 112پی آر وی موبائل و تھانوں کی دیگر کسی بھی مقام پر ڈیٹول صابن سینیٹائزر  و صاف تولئیوں وغیرہ کا بندوبست کیا جارہاہے اور سبھی اہلکاروں کو بیدار کرتے ہوئے سمجھایا جارہاہے کہ۔پوری طرح سے دھیان رکھتے ہوئے ڈیوٹی کریں کیونکہ لاپرواہی خود کے و دوسروں کے لئے نقصاندہ ثابت ہو سکتی ہے اور یہ کہ کرونا سے ڈرنے کی نہیں بلکہ ہوشیار و بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad