تازہ ترین

پیر، 2 مارچ، 2020

گستاخ رسول کو لکھنؤ پولیس نے خطرناک ہتھیار سمیت کیا گرفتار

لکھنؤ۔(یو این اے نیوز 2مارچ 2020)اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کی پولیس نے آج گستاخ رسول کو لکھنؤ کے ٹھاکر گنج سے  گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم کے پاس ایک ائیر گن دو ائیر پسٹل موبائل برآمد  بھی کیا گیا ہے واضح رہے اتوار کے روز لکھنؤ کے ٹھاکر گنج حلقہ کے مشرا باگیا رہائشی یوگیندر سنگھ چوہان نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مسلم کمیونٹی کے پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ پر نازیبا کلمات کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنایا تھا

۔جس سے مسلم طبقوں  میں ناراضگی پائی جانے لگی ۔ویڈیو میں گستاخ رسول کے ہاتھ میں رائفل اور کمر میں دونوں طرف پسٹل لگی ہوئی دیکھ رہی تھی ۔ویڈیو وائرل ہوتے ہی لکھنؤ پولیس کمشنر کی سوشل میڈیا سیل نے اسکا نوٹس لیا۔ اے ڈی سی پی وکاس چندر ترپاٹھی کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہی ملزم یوگیندر کی پہچان ہوگئی تھی۔اے ڈی سی پی کے مطابق ٹھاکر گنج تھانے کے چوکی انچارج سنجے دیویدی نے ملزم یوگیندر کے خلاف سنگین دفعات میں ایف آئی آر درج کراکر اسے گرفتار کرلیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad