تازہ ترین

پیر، 2 مارچ، 2020

بھوگاؤں:پولس کے گھر سے دونالی بندوق سمیت لاکھو روپیہ کی چوری شواہد یکجا کر نے کے لئے کھوجی کتوں اور فرانسک ٹیم کا بھی لینی پڑی مدد

بھوگاؤں،مین پوری: حافظ محمد ذاکربند مکان کے تالے توڑ کر پولیس اہلکار کے گھر سے لاکھوں روپے چوری کرنے کامعاملہ سامنے آیا ہے،اس چوری کی واردات کو نا معلوم چوروں نے انجام دیا ہے، چوروں نے گھر میں رکھی ہوئی دو نالہ بندوق سمیت لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان بھی چرا کر لے گئے،

قصبہ کے محلہ بھیم نگر میں سبھاش چندر گوتم کا ایک مکان ہے۔ سبھاش چندر گوتم اس وقت ضلع قنوج کی کوتوالی کی چھبرامؤ کی چوکی منڈی میں دیوان کی حیثیت سے تعینات ہیں۔ دیوان کا بیٹا راگھویندر عرف رانو اپنی بیوی رینا کے ساتھ گھر میں رہ رہا ہے۔ رینا کے اچانک پیٹ میں درد ہونے کی وجہ سے راگھویندر رعرف رانو قریب پانچ دن قبل گھر میں قفل لگا کراپنی بیوی کو علاج کے لئے کانپور لے گیا۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب میں نامعلوم چوروں نے مرکزی گیٹ کا تالا توڑ کر گھر میں داخل ہوگئے۔

 چوروں نے گھر میں موجود دیگر کمروں کے الماریوں کے تالے توڑ کر گھر میں رکھی ہوئے ایک دونالی بندوق، لیپ ٹاپ، سونے چاندی کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیئے۔ چوروں نے گھر سے  چرائے سامان جو غیر ضروری تھے اٹیچی وغیرہ  وہ  مکان سے تقریباً 500میٹر دور ایک ویران جگہ پر پھینک دئے۔اور قیمتی سامان کو لیکر فرار ہو گئے۔ اس چوری کی واردات کے بارے میں اطلاع ملنے پر، ڈاگ اسکواڈ اور فرانسک ٹیم موقعہ واردات کی جگہ پہنچ گئی ہے۔ اور شواہد اکٹھے کیئے جارہے ہیں۔ پولیس نے گھر میں بکھرا مزید سامان یکجا کر لیا ہے۔مکان مالک سبھاش چندر نے بتایا کہ اس کی اہلیہ اور بچے علاج کے لئے کانپور گئے ہوئے ہیں۔ اس چوری میں کتنے زیورات، نقدی اور دیگر سامان چوری ہوا ہے۔یہ تو موقعہ پر آکر ہی صحیح اندازہ ہوگا۔

اس چوری کے سلسلے میں علاقائی پولس افسر پریانک جین نے بتایا کہ وہ خود بھی موقع پر پہنچے تھے اور جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا تھا۔ انہوں نے انچارج انسپکٹر پہوپ سنگھ کو جلد ہی چوری کا انکشاف کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad