تازہ ترین

پیر، 16 مارچ، 2020

رحمانی پروگرام آف ایکسیلنس(رحمانی 30) میں،خالدبن ولیدپبلک اسکول محمد کے تین طالب علم منتخب، انتظامیہ اور بچوں کے والدین میں خوشی کی لہر۔

محمد پور اعظم گڑھ،صابر احیائی(یواین اے نیوز 16مارچ2020)رحمانی پروگرام آف ایکسیلنس (رحمانی 30) میں،خالدبن ولید پبلک اسکول کے تین طالب علم  منتخب ہوئے ہیں،ان میں آئی۔آئی۔ٹی۔کے لئے محمد فہد،عبدالرحیم اور میڈیکل کیلئے مریم اسلم کانام شامل ہے۔اسکول کے منیجر مفتی محمد اشرف علی نے اسے ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے بتاکہ ہم اس کامیابی کو مستقبل کے منصوبے اور مقاصد کی جانب ایک عمدہ پیش رفت سمجھتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ رحمانی 30 جیسے معیاری انسٹیٹیوٹ کے مشکل امتحان کے پیش نظر ، یہ کامیابی اسکول کے اساتذہ، طلباءوطالبات کے لیے حوصلہ مندانہ اور اقلیتی سماج میں آئی۔آئی ۔ٹی اور میڈیکل کے میدان میں بڑھتی دلچسپی کی علامت ہے۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ ہم  پروفیشنل کورسز  اور مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے اپنے طلباء کو ذہنی وجذباتی طور پر ہمیشہ  تیار  کرنے کی کوشش کے ساتھ عملی طور پر بھی ان کی ہر ممکن مدد کرتے ہیں انہوں نے ان تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس ادارے کے لیے مادی، علمی، قلبی، روحانی اور  فکری تعاون پیش کیا ہے اور کرتے رہتے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر ارشد قاسمی( کالسیکر ہاسپٹل ممبرا )، مولانا ولی اللہ مجید قاسمی (شیخ الحدیث جامعة الفلاح بلریا گنج) مولانا عرفان ندوی حسنی،مولانا ضیاء الدین قاسمی خیرآبادی اور حافظ محمد آصف جون پوری نے طلباء و اساتذہ کو مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل میں مزید ترقیات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad