نئی دہلی(یواین اے نیوز16مارچ2020)صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے سابق چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کو راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا ہے۔ سابق سی جے آئی گوگوئی نے ایودھیا رام مندر سمیت بہت سے بڑے بڑے معاملات پر فیصلہ دیا تھا۔ اس وقت کے چیف جسٹس گوگوئی کی سربراہی میں پانچ ججوں کے آئین بنچ نے ایودھیا اراضی تنازعہ میں رام مندر کی تعمیر کے حق میں متفقہ طور پر۔
اپنا فیصلہ 40 دن تک باقاعدہ سماعت کے بعد آستھا کی بنیاد پر رام مندر کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔اپ کو بتادیں کی یہ تاریخ کی دوسری طویل سماعت تھی۔ سپریم کورٹ میں بیٹھے ہوئے 25 ججوں میں سے گوگوئی ان 11 ججوں میں شامل تھے جنہوں نے عدالتی ویب سائٹ پر اپنے اثاثوں کی تفصیلات بتائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں