مظفر نگر،شاہد حسینی(یواین اے نیوز17مارچ2020)رحمتِ عالم سیرت کمیٹی و اردو پریس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری زاہد امیر نے جاری پریس بیان میں کہا ہے کہ آپ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ پوری دنیا میں کرونا وائرس کی وجہ بیماری میں مبتلا ہونے کے سبب ہزاروں لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے جس کے مد نظر حکومت کے ذریعہ ضلعی کلکٹر انتظامیہ کی جانب سےتمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیاگیا ہے ساتھ ہی ہر قسم کے اجتماعی پروگراموں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اس مرض کو پھیلنے سے روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیاہے. اس مرض سے مرنے والوں کا فی صد بہت کم ہوتا ہے لھذا ڈر اور گبھرانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اس کے پھیلنے کی رفتار بہت تیز ہے جس سے بچنے کیلئےصفائی نصف ایمان ہے کہ تحت اور احتیاط علاج سے بہتر ہے. کے تحت احتیاطی تدابیر اختیار کریں. ویسے بھی ہمارے اکابرین کے عمل کے مطابق ایسے حالات میں باوضو رہا جائے چونکہ تمام درپیش حالات اللہ کی طرف سے ہمارے اعمال کے نتیجے میں ہوتے ہیں. صدقات، دعاؤں،توبہ و استغفار، کی کثرت کی جاۓ. اللہ سے اس مرض سے نجات کی دعائیں مانگی جائیں۔
کچھ احتیاطی تدابیر
اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سب سے پہلے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنے ہاتھوں کو متعدد مرتبہ دھویا جائے. اگر ہم نمازوں کا اہتمام کریں تو وضو کے لئے ویسے ہی ہمارے ہاتھ متعدد مرتبہ دھل جائیں گے لھذا نمازوں کا اہتمام کریں. گوشت، سبزی، پھل یا جو بھی حلال غذا آپ استعمال کرتے ہیں یاد رکھیں وہ تازہ ہوں باسی غذاؤں سے پرہیز کریں..چونکہ اس بیماری کا اثر سب سے پہلے گلے اور ناک میں ہوتا ہے لھذا پانی کا زیادہ استعمال کریں کوشش کریں ہلکے گرم پانی کا استعمال ہو. احتیاطاً دن میں ایک یا دو مرتبہ گرم یا نمکین پانی سے غرارے کریں.یا گرم پانی کی بھاپ لیں.میلے گندے ہاتھوں سے اپنی ناک، آنکھ، کان اور منہ وغیرہ کو چُھونے سے پرہیز کریں جیسا کہ اسلامی تعلیمات ہیں چھینک آنے پر یا کھانستے وقت اپنے منہ اور ناک کو ہاتھوں، رومال یا کپڑے سے ڈھک لیں۔
چھینک آنے پر الحمد للہ کہیں.اس وقت حالات کے مدنظر تمام کاروبار معاشی مندی کا شکار ہیں آپ سے ادباً گذارش ہے کہ اپنے گھر کے اطراف، اپنے محلوں میں غرباء کے گھروں کی کھانے پینے کی ضروریات و طبی کفالت کابھی دھیان رکھیں. کیونکہ پڑوسیوں کے ہم پر بہت سارے حقوق ہیں۔پیٹ بھر کھانے سے احتیاط کریں ویسے بھی مذہبِ اسلام نے پیٹ بھر کھانے سے منع کیا ہے بھوک سے کم کھانا بھی سنت ہے ساتھ ہی باہر کے کھلے کھانوں سے بھی پرہیز کریں اور اگر گلے، ناک، منہ وغیرہ میں تکلیف محسوس ہو تو فوراً قریبی ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں