تازہ ترین

پیر، 16 مارچ، 2020

کویت کے بعد دبئی میں بھی مسجد میں نمازوں پر لگی پابندی۔

دبئی(یواین اے نیوز16مارچ2020)متحدہ عرب امارات نےمہلک وائرس کرونا سے بچاؤ کے لیے سوموار کی شب سے چار ہفتے تک مساجد سمیت تمام عبادت گاہوں میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی عاید کردی ہے۔

یو اے ای کی حکومت نے یہ فیصلہ ملک میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کوششوں کے ضمن میں کیا ہے۔قبل ازیں یو اے ای میں شامل دبئی نے اس ماہ کے آخر تک تمام ہوٹل ، بار ، پب اور لاؤنجز کو بند کردیا ہے۔وہیں آج عمان میں بھی تمام مساجد میں جمعہ کی نماز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad