تازہ ترین

بدھ، 11 مارچ، 2020

یوگی راج میں سی اے اے کی مخالفت کرنا ڈاکٹر کو مہنگا پڑگیا۔ڈاکٹر کی بیوی کا کلینک یوگی سرکار نے سیل کیا۔

الٰہ آباد(یواین اے نیوز11مارچ2020) پروگریسیو میڈیکوس اینڈ سا ئنٹسٹس فورم (پی ایم ایس ایف) کے بینر تلے ان ڈاکٹروں نے اترپردیش انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ جب مادھوی متل جنہوں نے نئی دہلی کے ایمس سے پوسٹ گریجویٹ کیا ہے ، ۳؍ دن کیلئے شہر سے باہر تھیں تو ۷؍ مارچ کو ان کے کلینک پر چھاپہ مارا گیا اور ۸؍ مارچ کو اسے سیٖل کردیا گیا۔پی ایم ایس ایف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مادھوی کے شوہر ڈاکٹر آشیش متل آل انڈیا کسان مزدور سبھا (اے آئی کے ایم ایس) کے جنرل سیکریٹری ہیں اور انہوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف الٰہ آباد کے منصورپارک میں جاری دھرنےکی حمایت کی تھی۔

اس لئے انہیں سبق سکھانے کیلئے ایسا کیا گیا ہے۔پی ایم ایس ایف کے قومی کنوینر ہرجیت سنگھ بھاٹی نے بھی اترپردیش حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ڈاکٹروں کی مذکورہ تنظیم نے تمام میڈیکوس اور ان کی تنظیموں سے اس حرکت کی مذمت کرنے اور کلینک سے سیٖل ہٹانے کا مطالبہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے تمام سیکولرتنظیموں سے اس کے خلاف احتجاج کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad