دیوبند،سمیر چودھری(یواین اے نیوز 19مارچ2020)اس وقت کورونا وائرس سے متأثر ہونے والے افراد کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہاہے،اس وائرس کے دہشت سے لوگوں نے گھروں سے باہر نکلنا یہاں تک کہ سفر کرنا بھی ترک کردیاہے،جس باعث ریلوے کے ریزرویشن کاؤنٹر سے ایک ہی دن میں سینکڑوں لوگوں نے اپنے ٹکٹ کینسل کرائے، جس کی وجہ سے ریلوے کو لاکھوں روپئے واپس کرنے پڑے،خاص طورپر اس وقت شتابدی اور جن شتابدی ایکسپریس میں بہت کم تعداد میں مسافرسفر کررہے ہیں، اس صورتحال کے باعث تتکال کٹیگری کے ٹکٹ کی فروختگی صفر ہوچکی ہے کیونکہ کی کورونا کی دہشت سے لوگوں نے ٹرینوں سے صفر کرنا چھوڑدیاہے،یہی وجہ سے کہ گزشتہ 15دنوں سے پیسنجر اور ایکسپریس ٹرینوں میں مسافرین کی تعداد بہت کم رہی ہے،جن مسافرین نے جمو ںتوی ، دہلی، لکھنؤ اور ممبئی جانے کے لئے ریزرویشن کرائے تھے انہوں نے اپنے ٹکٹ کینسل کرانے شروع کردئے۔
ریلوے افسران کے مطابق 16مارچ سے اب تک ہزاروں کی تعداد میں ٹکٹ کینسل کرائے جاچکے ہیں، جس کی وجہ سے ریلوے کو مسافرین کے لاکھوں روپئے واپس کرنے پڑے۔ کورونا وائس کی دہشت پھیلنے سے پہلے تتکال کیٹگری میں روزانہ 25سے 30ٹکٹ ہر ایک اسٹیشن سے فروخت کئے جاتے تھے لیکن اب تتکال ٹکٹوں کی فروختگی مکمل طور سے بند ہوچکی ہے،جس کی وجہ سے ریلوے کو ایک ایک اسٹیشن سے لاکھوں روپئے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہاہے،اس صورتحال کے پیداہونے سے پہلے دہلی، جمو ںتوی اورلکھنؤ جانے والے مسافرین کی تعداد سینکڑوںہوتی تھی جو اب صفر پر آگئی ہے۔ وہیں دوسری جانب انبالہ ڈِویزن کے ریلوے افسران کا بھی یہی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دہشت کی وجہ سے پنجاب میں بھی ریلوے مسافرین کی تعداد میں بہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے،جس کی وجہ سے ریلوے کو روزانہ لاکھوں روپئے کا نقصان ہورہاہے، انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضرورت ہونے پر بھی مسافرین سفر کرنے سے گھبرارہے ہیںجس کے باعث پنجاب کے ریلوے اسٹیشنو ں پر عام ٹکٹ، ریزرویشن اورتتکال کیٹگری سے فروخت ہونے والے ٹکٹوں کی فروختگی پر بہت زیادہ اثر پڑاہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں