نئی دہلی(یو این اے نیوز 16مارچ 2020)اتوار کے روز وزارت صحت نے واضح کیا کہ کورونا کی پہلی اور دوسری جانچ ملک کے تمام لوگوں کے لئے مفت ہوگی ان دونوں تفتیش کے بعد ہی کرونا کی تصدیق ہوسکتی ہے۔ وہیں مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے ریاستوں اور مرکز کے تحت چلنے والی ریاستوں کی طرف سے کورونا کے پھیلاؤ سے نمٹنے اور روکنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔وزارت صحت کے خصوصی سیکریٹری سنجیو کمار نے کہا کہ ملک میں کورونا کی جانچ کے لئے درکار سامان اور سہولیات کی کوئی کمی نہیں ہے۔اب تک،صرف سہولیات کا 10فیصد ہی استعمال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی تصدیق کے لئے درکار پہلی اور دوسری جانچوں کے لئے کسی سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ یہ سہولت سب کے لئے مکمل طور پر مفت ہوگی۔ سنجیو کمار نے بتایا کہ صحت اہلکاروں کے لئے اضافی 80،56،365 ۔ این 95 ماسک اور ذاتی حفاظتی سامان کے آرڈر دیئے گئے ہیں۔
ایمس نے کورونا کے بارے میں ایک الگ ہیلپ لائن نمبر -9971876591 جاری کیا ہے۔ اس پر ڈاکٹر چوبیس گھنٹے دستیاب رہیں گے۔وزیر صحت ہرش وردھن نے کورونا سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے تمام ریاستوں اور مرکزی اسپتالوں میں ضرورت سے زیادہ صحت کی حفاظت کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے آئی سولیشن وارڈوں ، پرسنل حفاظتی سامان ، ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس کی دستیابی کے بارے میں بھی جانکاری لی ۔ نیز ، ہر طرح کی سہولیات کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر صحت نے کرونا کے لئے بنائے گئے کنٹرول روم کی گنجائش بڑھانے کے حکم بھی دیئے ۔ انہوں نے فون لائن کے ساتھ ملازمین کی تعداد بڑھانے کو کہا ہے۔وہیں غیر ضروری سفر اور اجتماع کو روکنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا ۔ اس جائزہ میٹنگ سے اخذ ہونے والے نتائج کو پیر کے روز ہونے والی منتری منڈل کی میٹنگ میں رکھا جائے گا ۔واضح رہے یہ گروپ کورونا کی صورتحال کی نگرانی کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں