جون پور(یو این اے نیوز 16مارچ 2020)سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے موضع سمدہاں کے ریلولے پھاٹ کے پاس اتوار کی رات تقریبا دس بجے ریلوے ٹریک پر22سالہ لڑکی کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی سرائے خواجہ تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔فی الحال پولس اس پورے معاملے کو لیکر کئی پہلو سے جانچ کرنے میں جٹ گئی ہے۔متوفیہ کے والد رام پرساد رہائشی سمدہاں اپنی لڑکی ساتھ ہوئے اس حادثے میں بہت صدمے ہیں۔
وہ جونپور شہر میں ای رکشہ چلاتے ہیں حادثے کے وقت وہ جونپور شہر میں ہی تھے ،یو این اے نیوز نمائندہ کو متوفیہ کےگاؤں کے ایک شخص نے بتایا کہ متوفیہ کے دونوں کان میں ائیر فون لگا ہوا ملا ۔جس سے یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ لڑکی ائیر فون لگاکر ریلوے لائن پر بیٹھ کر بات کررہی تھی آور آتی ہوئی ٹرین کی آواز نہ سننے کی وجہ سے ٹرین کی زد میں آگئی جس سے یہ حادثہ ہوگیا۔لیکن وہیں پر بہت سے لوگ اس معاملے کو الگ الگ طریقے سے جوڑ کر دیکھ رہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں