دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 14مارچ2020)میرٹھ سے شروع ہوئی کاشی رام چیتنا یاترا کے دیوبند پہنچنے پر دلت سماج کے لوگوں نے سینپور میں واقع امبیڈکر پارک اور شہر کے پی ڈبلو ڈی گیسٹ ہاؤس پر پر جوش استقبال کیا۔سین پور عرف شہزاد پور گاؤں میں منعقدہ پروگرام میں آرکشن بچاؤ سنگھرش سمیتی کے قومی صدر رشیپال انجینئر نے کہا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے کاموں کو لیکر کاشی رام نے بہوجن سماج کو متحد کرنے کا کام کام کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ چیتنا یاترا 15مارچ کو روپڈ (پنجاب) میں کاشی رام کی رہائش گاہ پر جاکر ختم ہوگی،راجپال نے کہا کہ ہمیں بابا صاحب کے بتائے راستے پر چل کر اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانا چاہئے۔اس موقع پر چتر پال ،سبھاش ،نوین، شوکندر، ہرش، ارجن، راہل، پوپندر،منٹو،سمیت،سبھاش،دیپ چند،وکرم،پریتم،سلیش،وکرم،پرمود اور کملیش وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں