ملزمان نے دروغہ کی بائک کو آگ کے حوالہ کردیا
بھوگاؤں،مین پوری رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز7دسمبر2017) ڈائل 100 پولیس سے ملزم کو چھڑانے کے لیے کی گئی مارپیٹ کے بعد موقع پر پہنچے چوکی علی پور کھیڑا پولیس فورس پر ملزم کے اہلِ خانہ نے اینٹ پتھروں سے حملہ کردیا،ایک دروغہ اور دو فوجی زخمی ہو گئے، ملزمان نے دروغہ جی کی بائک کو آگ کے حوالہ کردیا ، اطلاع پر پہنچی پولیس نے دو ملزمان کو بندی بنایا لیا ،بدھ کو دیر شام گرام دلپت پور میں ابھیشیک یادو ولد شیام بابو کی طرف سے کی گئی شکایت پر ڈائل 100 پی ،آ ر ، بی، 696 کے سپاہی سنیل کمار، رنجیت سنگھ معہ ہوم گارڈ گاؤں دلپت پور پہنچے لین دین کے لیکر ہو رہے جھگڑے کو نمٹانے کے بعد پولیس نے ابھیشیک یادو اور دوسری طرف کے اجے کمار سنگھیادو ولد کشن سیوک کو تھانے چل کر سمجھوتہ لکھنے کو کہا. جیسے ہی ڈائل 100 پولیس دونوں فریقین کو لے کر چلنے لگی ، اسی اثناء اجے کمار کے خاندان نے زبردست ہنگامہ کیا ،اور 100 نمبر ڈائل پولس سے اجے کو آزاد کرا لیا ،ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا امکان ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں