بنگال(یواین اے نیوز 3مارچ2020)دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات کو قتل عام قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بی جے پی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنگال سمیت پورے ملک میں گجرات ماڈل کو نافذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔وزیر اعلی نے سخت وارنگ دیتے ہوئے کہا کہ بنگال میں گولی مارو ۔۔ کو جیسے نعرے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نیتا جی انڈوراسٹیڈیم میں بنگال کی فخر ممتا“ مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بی جے پی لیڈروں اور ورکروں کو وارنگ دیتے ہوئے کہا کہ بنگال دہلی نہیں ہے۔
اور یہاں اس طرح کے متنازع نعرے لگانے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ریلی میں شرکت کے لئے بی جے پی ورکروں نے دیش کے غداروں کو گولی مار والوں کو سالوں کو جیسے متنازع نعرے لگائے۔ جس کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے ممتا بنرجی نے کہا کہ اس طرح کے نعرے بازی سے میں فکر مند ہوں حکومت قتل آمیز دھمکی پر مبنی نعرے لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں