تازہ ترین

منگل، 3 مارچ، 2020

میانمار میں فوج کی فائرنگ سے پانچ روہنگیامسلمان جاں بحق!

رنگون(یواین اے نیوز3مارچ2020)میانمار کی مغربی ریاست راکھائن میں فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے کم از کم 5 روہنگیا مسلمان جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابت قانون ساز اور مقامی افراد کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مراک یو قصبے میں فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 12 سالہ لڑکے سمیت 5 مسلمان جاں بحق ہو گئے۔ زخمی ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد کم ازکم 11 رپورٹ کی گئی ۔میڈیا رپورٹس میں مقامی روہنگیا باشندے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں پر گولیوں کے نشانات تھے۔انہوں نے مزید کہا مقتولین کی آخری رسومات آج ادا کر دی گئیں مقامی افراد کا کہنا تھا کہ ہم غیرمحفوظ ہیں۔

 اس لیے یہاں سے باہر نہیں نکل سکتےاور نہ ہی کہیں جا سکتے۔انہوں نے بتایا کہ ہم صرف اپنے گاؤں میں ہی محفوظ ہیں،اگر حالات ایسے رہے تو مجھے لگتا ہے کہ کوئی امید نہیں ہے علاقائی رکن پارلیمنٹ تون تھر سین کا کہنا تھا کہ تصادم گزشتہ روز اس وقت شروع ہوا جب راکھائن میں بدھسٹ کے شر پسندوں پر مشتمل جنگجوؤں نے فوجی قافلے پر حملہ کیا،قانون ساز نے مزید کہا کہ جواب میں فوجیوں نے شورش زدہ علاقے کے دو دیہاتوں پر فائرنگ اور گولہ باری کی،دوسری جانب میانمار کی فوج نے دعوی کیا کہ عسکریت پسند گروہ شہریوں کی موت کے ذمہ دار ہیں۔اس ضمن میں ریاست راکھائن کی خودمختاری کے خواہاں عسکریت پسندوں کے ترجمان کھین تھوکھا نے فوجی دعوے کو مسترد کردیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad