تازہ ترین

ہفتہ، 28 مارچ، 2020

11سالہ بچی کے سر میں درد ہونے کے بعد آنکھ کی روشنی چلی گئی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 27مارچ2020)دیوبند تحصیل کے گاؤں کھیڈا مغل میں 11سالہ بچی کے سر میں درد ہونے کے بعد اس کی آنکھوں کی روشنی چلی گئی،جس کو اہل خانہ نے علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں پر ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد بچی کو ریفر کر دیا۔تفصیل کے مطابق کھیڈا مغل گاؤں میں رہنے والے ایک شخص کی 11سالہ بیٹی صبح نہانے کے بعد گھر میں بیٹھی ہوئی تھی۔

 کہ اچانک اس کے سر میں درد ہونا لگا کچھ دیر کے بعد اس نے بتایا کہ اس کو کچھ نظر نہیں آرہا ہے،جس پر اس کے اہل خانہ نے بچی کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں پر ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد اس کو ریفر کر دیا،بتایا جاتا ہے کہ بچی کو بخار بھی تھا،م عاملہ شہر میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad