تازہ ترین

پیر، 2 مارچ، 2020

اعظم خان کی گرفتاری پر شیوپال یادو نے کہا یوگی حکومت سیاسی انتقام لے رہی ہے،اور۔۔۔

لکھنؤ(یواین اے نیوز2مارچ2020)سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ محمد اعظم خان کو بالآخر اپنی پارٹی کے باہر بھی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔ پروگریسو سماج وادی پارٹی لوہیا کے سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے پیر کو یہ الزام لگایا کہ اعظم خان سے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت سیاسی انتقام لےرہی ہے۔انہوں نے کہا ، 'ریاستی حکومت نے اعظم خان اور ان کے اہل خانہ کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے ہیں اور اب قلیل وقفوں سے جیل تبدیل کرکے انہیں ہراساں کیا جارہا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ 26 فروری کو ، اعظم خان ان کی اہلیہ تنزین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم نے رام پور کی ایک عدالت میں سرینڈر ہوئے تھے۔ دوسرے دن انہیں سیتا پور جیل بھیج دیا گیا۔ایک دن بعد ، انہیں عدالت کی سماعت کے لئے رام پور واپس لایا گیا اور پھر سیتا پور جیل بھیج دیا گیا۔


شیو پال یادو نے کہا کہ کسی سیاسی رہنما کے ساتھ اس طرح کا سلوک کرنا غیر انسانی ہے۔ اعظم خان نو بار کے ایم ایل اے ہیں اور فی الحال ممبر پارلیمنٹ ہیں ، ان کی اور ان کی اہلیہ کی عمر 70 سال سے زیادہ ہے۔اس طرح ان پر تشدد کرنا اس ملک کی بدقسمتی ہے۔

شیو پال نے حکمراں جماعت کو متنبہ کیا کہ اقتدار سے باہر ہونے کے بعد حکمران جماعت کو بھی ایسے ہی رویہ کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔پروگریسو سماج وادی پارٹی لوہیا پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے اعظم خان اور ان کے اہل خانہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad