نئی دہلی(یواین اے نیوز 2مارچ2020) وزیر اعظم نریندر مودی سوشل میڈیا پر بہت مشہور ہیں۔ وزیر اعظم مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالو کیئےجانے والے لیڈر ہیں۔ پی ایم مودی کے ٹویٹر پر 53.3 ملین فالوورز ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے 73.2 ملین فالورز ہیں۔ اب وزیر اعظم مودی اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے خود ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں معلومات دی ہیں۔پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا ، 'میں اس اتوار کو اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ فیس بک ، ٹویٹر ، انسٹاگرام اور یوٹیوب چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔میں آپ سب کو آگےکی جانکاری دوں گا۔
وہیں وزیر اعظم نریندر مودی کے فیس بک پر 44 ملین فالوورز ہیں۔ انسٹاگرام کے بارے میں بات کریں تو اس سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کے 35.2 ملین فالوورز ہیں۔وزیر اعظم مودی نے انسٹاگرام پر اپنی آخری پوسٹ چھ دن پہلے کی تھی ، جب وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سبرمتی آشرم گئے تھے۔ اسی کے ساتھ ، اگر ہم فیس بک کے بارے میں بات کریں تو ، اتوار (01 مارچ) کو دوپہر 2 بجے ، انہوں نے آخری بار پوسٹ کیا۔
This Sunday, thinking of giving up my social media accounts on Facebook, Twitter, Instagram & YouTube. Will keep you all posted.— Narendra Modi (@narendramodi) March 2, 2020
وزیر اعظم نریندر مودی ، جنہوں نے سنہ 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک ایک بھی پریس کانفرنس نہیں کی ہے ، وہ سوشل میڈیا کے ذریعے حامیوں سے وابستہ رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کے ٹویٹ کے بعد ، سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ وزیر اعظم سوشل میڈیا چھوڑنے پر کیوں غور کررہے ہیں؟ بتادیں کہ وزیر اعظم مودی 2009 میں ٹویٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا، جبکہ 5 مئی 2009 کو ، انہوں نے فیس بک پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا۔
Give up hatred, not social media accounts. pic.twitter.com/HDymHw2VrB— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) March 2, 2020
وزیر اعظم مودی کے ٹویٹ کا اسکرین شاٹ لگاتے ہوئے ، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھا ، 'نفرت کو چھوڑیں، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو نہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں