تازہ ترین

منگل، 3 مارچ، 2020

اتر پردیش میں آوارہ جانوروں سے پریشان ہیں کسان،معاوضہ کے لئیے کانگریسوں نےدیا ڈی ایم کو میمورنڈم!

بھوگاؤں،مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز3مارچ2020)کسانوں کے مسائل کو لیکر ضلع صدر کانگریس پارٹی کی سربراہی میں دو درجن سے زائد کانگریسیوں نے ایس ڈی ایم کو پانچ نکاتی میمورنڈم دے کر کسانوں کو ہونے والے نقصانات کے معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے تحصیل میں نعرے بازی کی ہے۔ ایس ڈی ایم نے کانگریسیوں کو جلد مسائل کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی ہے ۔منگل کے روزسگر سنگھ کٹھیریا کی قیادت میں ایک کانگریسی وفد نے ایس ڈی ایم سدھیر کمار کو ایک میمو رنڈم پیش کیا ہے۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ آوارہ جانوروں کے ذریعہ لگاتار ہونے والے نقصان کی وجہ سے کاشتکاروں کو پریشانی سے گذرنا پڑ رہا ہے،ان کی فصلوں کو آوارہ جانوروں سے حفاظت کے انتظامات کئے جائیں۔

آوارہ جانوروں کی طرف سے کئے گئے نقصانات کی بھر پائی کی جائے ،ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ کھیتوں کی گندگی (باقیات)کو کھیتوں میں جلا نے کی اجازت دی جائے ۔ میمورنڈم میں کہا گیا کہ بجلی کے بل پہلے سے زیادہ مہنگے آئے ہیں جو کسانوں کے ساتھ ایک طرح کا دھوکا ہے ، کسانوں کو فوری طور پربرقی بلوں میں چھوٹ دی جائے ۔اور قدرتی آفت (آفت ِ ناگہانی )کے تحت تباہ ہونے والی فصلوں کا معاوضہ دیا جائے۔اس موقع پر برجیش کمار یادو، نظام الدین سنتوش کمار، راجیش کمار، ستیہ پرکاش ندیم خان، فیروز، نسیم منصوری، شہاب الدین، اپیندر یادو، رامویر سنگھ، نیرج سنگھ، معین الدین، گڈی دیوی، وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad