تازہ ترین

منگل، 3 مارچ، 2020

نئے ایکٹ سے ہم دلتوں ، پسماندگوں کو غلام بنا نے کی خفیہ سازش ہے:لوٹن رام نشاد

مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز3مارچ2020)بھارتی جنتا پارٹی کی گمراہ کن پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں نفرتیں پروان چڑھ رہی ہیں ۔بھارتی جنتا پارٹی نے ملک وریاست کے لوگوں کو جھونٹ کی بنیاد پر اچھے دنوں کا خواب دکھا کر ایسا گمراہ کیا ہے کہ جس پرایک طویل تاریخ مرتب کی جا سکتی ہے ۔ ملک میں آزادی کے بعد اگر کثیر تعداد میں لوگ گمراہ ہوئے ہیں، یا کسی کے بہکواے میں آئیں ہیں تو وہ 2014کا دور تھا۔لیکن اب لوگ بی جے پی کی کمراہ کن باتوں اور کذب بیانی سے عاجز آچکے ہیں ،ان باتوں کو اظہار خیال آج بھوگاؤں جی ٹی روڈ پر واقع اونتی لودھی بائی اسکول میں '' راشٹری نشاد سنگھ '' کے قومی سیکریٹری لوٹن رام نشاد نے صحافیوں کے سامنے اظہار کئے ،ایک سوال کے جواب میں انہو نے کہا اتر پردیش میں بی جے پی نے علاقہ بہ علاقہ دوران انتخاب پسماندہ سماج کو یہ کہ کر گمراہ کیا کہ آپ کے ہی سماج کا وزیر اعلیٰ بنے گا۔

جس سماج کی جہاں زیادہ آبادی تھی اس سماج کو یہ کہ کر گمراہ کیا گیا کہ آپ کے ہی سماج کا وزیر اعلیٰ بنے گا ،کبھی کیشو پرساد موریہ کا نام لیا گیا ،کہیں اما بھارتی کا نام اچھا لا گیا ،کبھی وزیر اعلیٰ کی زبانی فہرست میں نشاد سماج کے شخص کا نام لیا گیا ،گویا کہ اس بی جے پی نے سماج در سماج سب کو وزیر اعلیٰ بننے کے خوبصورت سپنے دکھائے،اور ہم پسماندہ سماج خواب ہی سجا تے رہے ، اور آر ایس ،ایس والے اپنے مشن میں کامیاب ہو گئے ۔آج ملک کے اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے لوگوں کے پینٹ کے نیچے خاکی چڈھی ہے ۔اس بی جے پی نے ذیلی ذاتوں میں ایک افواہ بڑے ہی خوبصورتی سے پھیلائی کہ سماج وادی پارٹی صرف مسلمان اور اور یادووں کو ہی ترجیح دیتی ہے ۔جبکہ یہ سراسر جھونٹ ہے ۔سماجوادی کے اقتدار میں سبھی سماج کو برابرکی عزت دی گئی ۔تمام فلاح بہبود کی اسکیمیں نافذکر کے سماجوادی پارٹی نے ہر سماج کو ترقی کی دھارا سے جوڑا ہے۔اس موجودہ حکومت نے تو صرف شہروں کے نام بدلنے کا کام کیا ہے۔

لوٹن رام نے مزید کہا کہ ملک یا ریاست میں اب بی جے پی کی بھی حکومت نہیں ہے بلکہ ان لوگوں کی حکومت ہے جو آر ایس ایس کے نظریہ کے حامل ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ملک میں شددت پسندی اپنے عروج پر ہے ،حکومتی احکامات اب دہلی سے نہیں بلکہ آر ایس ایس کے ہیڈ کواٹر ناگ پور سے صادر کئے جاتے ہیں ۔حکومت اعلیٰ عہدوں پر اب وہ لوگ قابض ہیں جو ہمیشہ انگریزوں کے خیر خواہ رہے ۔ جن کو ملک کی آزادی سے دور کا بھی واسطہ نہیں تھا۔،ایک سوال کے جواب میںانہو نے کہا کہ یہ نئے ایکٹ ہم دلتوں اور پسماندگوں کو غلام بنا نے کی خفیہ سازش ہے ،انہو نے کہا کہ مسلم سماج تو صرف بہانا ہے ۔دلت اور پسماندہ سماج کو غلام بنا نا ہے ۔انہو نے کہا کسی بھی قیمت پر ہم اس قانون کو نافذ نہیں ہو نے دیںگے ۔ہم سبھی پسماندہ سماج کو اس نئے قانون کے تئےںگاؤں گاؤں جاکر بیدا ر کر رہے ہیں ۔اس قانون کے خلاف ہمارا آخری قدم یہ ہو گا کہ ہم اپنے کاغزات نہیں دکھائیں گے،اس موقعہ پر گوپال داس لودھی ،کرشنا داس لودھی،شوم کشیپ،راول سنگھ یادو،آکاش کمار کشیپ اودھل سنگھ لودھی ،آر سی ورما۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad