نئی دہلی(یواین اے نیوز 28مارچ2020)میڈیکل ڈیوائس بنانے والی امریکی کمپنی ایبٹ لیبارٹریز نے کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کے لئے ایک پورٹیبل ٹیسٹ کیا ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ ٹیسٹ سے پانچ منٹ میں پتہ چل سکتا ہے کہ آیا کوئی شخص کورونا وائرس سے متاثر ہے یا نہیں۔ کمپنی نے کہا کہ اس سے تیزی سے کورونا وائرس کے کیسوں کی جانچ ہوسکے گی ۔ کمپنی نے ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ کمپنی نے ریلیز میں کہا ہے کہ یہ ٹیسٹ اب اس کے ID NOE پلیٹ فارم پر ہوگا۔ یہ ایک چھوٹا ، ہلکا پھلکا پورٹیبل ڈیوائس ہے جو مولی کیولر ٹکنالوجی پر کام کرتا ہے۔ایباٹ لیب نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لئے مالیکیولر پوائنٹ آف کیئر ٹیسٹ کے لئے ہنگامی استعمال کی منظوری (ای یو اے) دے دی ہے۔
یہ جانچ پانچ منٹ میں مثبت اور 13 منٹ میں منفی رزلٹ دے سکتا ہے۔ ہلکا اور چھوٹا ہونے کی وجہ سے ، اس آلہ کع کلینک میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس آلے کا امریکہ میں انفلوئنزا اے اور بی ، اسٹریپ اے اور آر ایس وی جانچ کے لئے استعمال ہورہا ہےتقریبا پوری دنیا میں ، کورونا وائرس اور اس سے پیدا ہونی والی بیماری COVID-19 کا خطرہ مستقل طور پر بڑھتا ہی جارہا ہے ، اور فی الحال اس کی ویکسین کے بنانے کے ساتھ ساتھ فی الحال اسکی ٹیسٹ کٹ بنانے کی بھی کوششیں لگاتار جاری ہیں تاکہ تصدیق کرنے والے وقت میں کمی کی جاسکے ۔واضح رہے موجودہ وقت میں کوویڈ 19 کے مریض کی رپورٹ کی تصدیق کرنے میں دو دن یا اس سے زیادہ کا وقت لگ رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں