الہ آباد(یو این اے نیوز 16 مارچ2020)کروناوائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے تحت ریلوے اپنے مسافروں کو محفوظ سفر کرنے کے لئے اے سی کوچ میں اتوار سے کمبل نہیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔شمال وسطی ریلوے نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے پریاگ راج۔آگرہ اور جھانسی ڈویژن سے چلنے والی ٹرینوں کے اے سی کوچ میں چادر،تکیہ وغیرہ سامان تو مسافروں کو دیا جائے گا لیکن کمبل نہیں دیا جائے گا۔پریاگ راج سے چلنے والی پریاگ راج، ہمسفر اور سنگم وغیرہ ٹرینوں کے اے سی بوگیوں میں اتوار سے مسافروں کو کمبل نہیں دیے جائیں گے۔ انہوں نےبتایا کہ ٹرین کے اپنے منزل پر پہنچنے کے بعد چادر اور تکیہ کے غلافوں کو روزانہ دھونے کےلئے نکال دیا جاتا ہے جبکہ کمبل کو روزانہ نہیں دھویا جاسکتا۔
اس فیصلہ کا اطلاق 31 مارچ تک رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ ریلوے اےسی کوچ کا درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس پر رکھے گا جس سے مسافروں کو کوچ میں کمبل نہیں دیئے جانے کی وجہ سے سردی کا احساس نہیں ہوسکے۔ اس کے علاوہ مسافروں کو محفوظ رکھنے کے لئےجراثیم کش دوائیوں کو چھڑکاؤ ریلوے ٹریک کے ساتھ ہی پریاگ راج ریلوے اسٹیشن احاطے، پلیٹ فارم اور پوری ٹرین کی صفائی کے نظم کے ساتھ انفیکشن روکنے کے لئے ٹرینوں میں اسپرے کیا جارہا ہے۔یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں