تازہ ترین

بدھ، 4 مارچ، 2020

گوونڈی میں اسپتال سے نکلنے والے انسانی اعضا کو جلا کر فضائی آلودگی پیدا کرنے والی ایس ایم ایس جیسی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے،ابوعاصم اعظمی

ممبئی(یواین اے نیوز4مارچ2020)مہاراشٹر حکومت کے جاری بجٹ اجلاس میں منگل کو رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہےکہ ممبئی میں بڑھتی فضائی آلودی کو روکنے کیلئے  پرانی ڈیزل کی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے ساتھ ہی گوونڈی میں بڑے پیمانے پر آلودگی پیدا کرنے کا سبب بننے والی ایس ایم ایس کمپنی اور نشتہ فروشوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔قانون ساز اسمبلی  میں پوائنٹ آف پراپرائٹی کے تحت  ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ ممبئی میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ 

مہاراشٹر پالوشن  بورڈ کے مطابق۲۰۲۴ء تک آلودگی کو ۶۰؍ فیصد کم کرنے کی ضرورت ہے اس لئے میرا مطالبہ ہے کہ ۱۰؍سال پرانی ڈیزل سے چلنے  والی گاڑیوں پر ممبئی میں پابندی عائد کرنا چاہئے ۔ اسی کے ساتھ گوونڈی میں اسپتال سے نکلنے والے انسانی اعضا کو جلا کر فضائی آلودگی پیدا کرنے والی ایس ایم ایس جیسی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرنا چاہئے ساتھ ہی دیونار میں ڈ مپنگ گراؤنڈ بھی بند کرنا چاہئے۔انہوں گوونڈی خصوصاً شیواجی نگر میں منشیات فروشوں کے خلاف فوری طور  پرسخت قدم اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad