تازہ ترین

بدھ، 4 مارچ، 2020

ایرن ماربل دکان لوٹ واردات میں پولیس کو ملی بڑی کامیابی، پولیس نے بدمعاشوں کے پاس سے لوٹ کی نقدی ،سامان لوٹ میں استعمال 2 بائیک اور ہتھیار ، کچھ زندہ کارتوس بھی کیے برآمد

 چاند پور/ محمد شاہد(یواین اے نیوز4مارچ2020)پولیس نے شہر کے محلہ بازار ساکن سوربھ اگروال ولد انل کمار اگروال کی دتیانہ روڈ پر ائرن ماربل کی دکان سے ہوئی بڑی لوٹ کا خلاصہ کرتے ہوئے پولیس نے پانچ بدمعاشوں کو ایک ہی مقام سے کسی بڑی واردات کو انجام دینے کے ارادے سے منصوبہ بناتے وقت گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ، پولیس نے بتایا کہ پکڑے گئے بدمعاشوں کے دیگر ساتھی فرار ہیں، جن کی تلاش میں پولیس لگی ہوئی ہے۔

 غور طلب ہے کہ سوربھ اگر وال ولد انل کمار اگروال کی ایرن ماربل شاپ سے چوبیس فروری کو شام ڈھلتے ہی گرہک بن کر آئے آدھا درجن سے بھی زیادہ بدمعاشوں نے دکان مالک اور انکی لیبر کو یرغمال بنا کر بڑی لوٹ کو انجام دیا تھا، ائرن ماربل کی دکان سے نقدی و سونے کے زیورات لوٹ لیے تھے، پولیس نے پکڑے گئے بدمعاشوں کے نام عابد علی ولد علی محمد ساکن ،وکاس کنج اندرا پورم لونی غازی آباد ،ناظر ولدشوقین احمد ساکن اسلامیہ مدرسہ موضع رسول پور تھانہ چاندپور، ارمان انصاری ولد محمد شریف ساکن گاو ں امہیڑہ تھا نہ ہلدور، قاسم انصاری ولدسعیدالدین ساکن محلہ انصاریان قصبہ باسٹہ چاند پور۔

اور حسن عباس ملک ولد اقبال ساکن گاﺅں رسول پور نگلہ تھانہ چاندپور بتاتے ہوئے کہا کہ یہ پانچوں چاندپور منڈی سمیتی کے پیچھے فائر سروس کے تراہہ کے پاس کسی واردات کو انجام دینے کے ارادے سے منصوبہ کو انجام دے رہے تھے ، پولیس نے اطلاع پر انہیں وہاں پہنچ کر دبوچ لیا، پولیس نے پکڑے گئے بدمعاشوں کے پاس سے لوٹا گیا کچھ سامان نقدی، ہتھیار، کارتوس دو موٹر سائیکل سمیت پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے، پولیس نے سبھی کو پکڑ کر ان کے خلاف مجرمانہ معاملہ درج کرلیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad