مین پوری/حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز4مارچ2020)دہلی میں عام آدمی پارٹی کی زبر دست کامیابی کے بعد دیگر ریاستوں میں بھی عام آدمی پارٹی کے سیاسی نظریہ سے تعلق رکھ نے والوں کے حوصلہ بلند ہیں۔عام آدمی پارٹی کی کامیابی کی چر چاؤں میں لوگ پارٹی کو اور مضبوط بنا نے میں مصروف ہیں۔اسی سلسلے میں ضلع مین پوری کی عام آدمی پارٹی نے لوگوں کو پارٹی سے چوڑ نے کی ایک زبردست مہم چھیڑ رکھی ہے۔ضلع میں آدمی پارٹی کے کنوینر انوراف شری واستو نے ابھی گزشتہ ہفتہ میں درجنوں لوگوں کو عام آدمی پارٹی کی رکنیت دلائی۔
اور نئے ممبران کی حوصلہ افزائی کے لئے انہو نے کئی لوگوں کو پارٹی کی ذمہ داری بھی دی۔ایسے کارکنان کا انہو نے پھولوں کی مالا پہنا کر ان کا استقبال کیا ۔جس میں اقلیتی طبقہ سے شفیع میاں کو ضلع اقلیتی طبقہ کا ضلع صدر منتخب کیا ہے،اس موقہ پر وسیم ہاشمی ایڈووکیٹ ،رام نریش شاکیہ ، وغیرہ لوگ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں