غازی پور،بہادر گنج ،رضوان ریاض ۔(یو این اے نیوز 4مارچ 2020)بدھ کے روز ہولی کے تہوار کے پیش نظر ، ضلعی مجسٹریٹ ڈاکٹر اوم پرکاش آریا اور سپرنٹنڈنٹ پولیس اوم پرکاش سنگھ اور بہادر گنج نگر پنچایت کے صدر کے نمائندے ریاض انصاری نے مشترکہ طور پر قصبہ بہادر گنج کا دورہ کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہولی کا تہوار تہذیبی اور باہمی بھائی چارے کے ساتھ منانے کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ ان کو جو بھی پریشانی ہوئی ہے۔
ان کی بات سنی گئی ہے اور جلد از جلد اس کا تدارک کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں ، محمد آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ونئے گوتم ، کوتوال اے ایم سنگھ ، چوکی انچارج جتیندر بہادر نے بھی قصبہ محمد آباد کا دورہ کیا اور عوام سے اپیل کی کہ ہولی کے تہوار پر ڈی جے نہیں بجے گا اور دکانداروں سے اپنی دکانیں بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔ اور کوڑے کو کوڑے دان میں ڈالیں تاکہ آپ کا شہر صاف ستھرا ہو۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں