جونپور(یو این اے نیوز 21مارچ 2020)ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ملک بھر میں جنتا کرفیو کے اعلان کرنے کے بعد ضلع انتظامیہ حرکت میں آگیا ،ملک بیرون ملک میں کورنا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونی والی صورتحال سے بچنے کےلئے ہر ملک اپنی اپنی صلاحیتوں کے حساب سے تدبیریں کررہا ہے ،ایسے میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے 22مارچ بروز اتور کو ملک گیر سطح پر کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونی والی صورتحال اور اس نمٹنے کےلئے کی جارہی کوششوں کے بارے میں جمعرات کی رات 8بجے ملک کی عوام سے خطاب کیا تھا انہوں کہا کی کورنا وائرس نے پوری نسل کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔اس لئے 22مارچ کو جنتا کرفیو لگانے کی انھوں نے اپیل کی ۔جسکے بعد سے ملکی سطح پر سرکاری عملہ حرکت میں آگیا وہیں پر ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے ،ڈی ایم دنیش کمار سنگھ ایمرجنسی کے لئے صرف 4میڈیکل اسٹور شہر بھر کےلئے کھلے رہنے کا حکم دیا ہے۔
چاروں میڈیکل اسٹور میں صرف مالک ہی رہینگے اور دیگر اسٹاف نہیں رہے گا۔کھلے رہنے والے میڈیکل اسٹور کے نام یہاں درج کیے جارہے ہیں ۔نمبر ایک سائیں میڈیکل اسٹور کلکٹریٹ چوراہا ،نمبر دو سنگھ میڈیکل اسٹور روہٹا،سورج میڈیکل اسٹور کوتوالی چوراہا،جونپور میڈیکل ہال صدر اسپتال کے پاس کھلا رہیگا ۔وہیں پر آج ضلع کے کھیتاسرائے تھانہ کے صدر وجیۓ پرتاب سنگھ نے نگر سمیت تھانہ حلقوں کے گاؤں میں مائیک سے اعلان کرا کر لوگوں سے اپیل کی ہیکہ اتوار کو صبح 7بجے سے رات نو بجے تک سبھی لوگ اپنی دوکان بند رکھیں ۔ایمرجنسی کے علاوہ گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔جنتا کرفیو کا تعاون کریں کورنا وائرس کو ہرانے کے لئے ملک نے یہ فیصلہ لیا ہے ،صاف صفائی کا خاص طور سے خیال رکھیں۔وقت وقت پر ہیلتھ کیئر سے صلاح لیتے رہیں، انتظامیہ کی طرف سے جاری حکم کی تعمیل کریں ۔آپ کا گھروں سے نہ نکلنا ہی پولیس کا تعاون ہوگا ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں