تازہ ترین

پیر، 24 فروری، 2020

ایس پی نے نبی گنج رپورٹنگ پولیس چوکی کا افتتاح کیا

نبی گنج ،مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز24فروری2020)قصبہ بیور پولس تھانہ حلقہ کے تحت آنے والے نبی گنج علاقہ میں پولس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار نے رپورٹنگ پولس چوکی کا افتتاح کیا ،افتتاح کے دوران انہو نے کہا کہ ہمارا مقصد ضلع میں قانون کی بالا دستی قایم کرنا ہے ، کسی بھی مجرم کے ساتھ کوئی بھی سمجھوتہ نہیں ،ایسے لوگوں کے ساتھ سختی سے ہی پیش آنا چاہئے ،اسی کے ساتھ ساتھ کسی بھی فریادی کو تھانوں چوکیوں سے مایوس نہیں لوٹ نا چاہئے ،پولس لوگوں کی بھلائی کے لئے ہے ، پولس اہلکار ہمیشہ اپنے فرض کے تئیں مستعد رہیں۔

پولیس چوکی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے کمار پانڈے نے کہا کہ رپورٹنگ پولیس چوکی کے افتتاح کے ساتھ ہی، نبی گنج اور آس پاس کے دیہی باشندوں کو رپورٹ درج کرانے میں سہولت حاصل ہوگی،نیز پولیس چوکی کے کھلنے سے علاقہ میں امن و امان میں بہتری آئے گی،مجرموں میں قانون کا خوف پیدا ہوگا،مجرم اب کوئی جرم کرنے سے پہلے کئی مرتہ سوچے گا ،رپورٹنگ پولیس چوکی کے موقع پر، سی اوپریانک جین، انسپکٹر بیور جسویر سیروہی اور بیور تھانہ کے سب انسپکٹرز سمیت پولیس کے درجنوں اہلکار موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad