تازہ ترین

اتوار، 2 فروری، 2020

بلڈنگ نقشہ پاس کرانے کی اضافی فیس کو لیکر تاجر ناراض

رپورٹ ۔دانیال خان دیوبند۔(یو این اے نیوز 2فروری 2020)حکومت کے ذریعہ بلڈنگ تعمیر کرنے کے لئے بنوائے گئے نقشہ کو پاس کرانے کی فیس میں دس گنا اضافہ کئے جانے سے ناراض تاجر برادری نے ویاپار منڈل کے شہر صدر منوج سنگھل کی قیادت میں ایس ڈی ایم دفتر پہنچ کر ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم راکیش کمار کے توسط سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ارسال کیا،میمورنڈم میں تاجروں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دیوبند نگر پالیکا ایریا میں عمارت تعمیر کرنے کے لئے بنائے جانے والے نقشہ کی فیس میں کیا گیا دس گنا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے

،انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر بڑھائی گئی فیس کو واپس نہیں لیا گیا تو تاجر برادری تحریک چلانے پر مجبور ہوگی۔ویاپار منڈل کے صدر منوج سنگھل نے بتایا کہ دیوبند نگر پالیکا کے ایریا میں پہلے  65 فیصدایریا کو کورڈ مانتے ہوئے اس پر فیس وصول کی جاتی تھی اور وہ بھی 100 روپے فی اسکوائر میٹر کی شرح سے، لیکن نئے حکم نامہ کے بعد اب100 فیصد ایریا کو کورڈ مانتے ہوئے  100 روپے کی جگہ  700 روپے اسکوائر  میٹر چارج کردیاگیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پہلے اگر کوئی شخص 100 گز کا مکان بناتا تھا تو اسے 6ہزار پانچ سو روپئے رونیو ٹیکس کے طور پر دینا پڑتا تھا۔لیکن نیا ٹیکس لگنے سے اب اسے 70ہزار روپئے دینے پڑے گیں جو کہ غریب آدمی کی کمر توڑنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ ہٹلر شاہی رویہ قابل قبول نہیں ہے۔میمورنڈم دینے والوں میں  سبھاش متل، اشوک گپتا، انکت جین، ضرار بیگ، عبداللہ قریشی، راکیش کمار، منموہن گرگ روہت گپتا ونیت جین، راجیش گپتا اور سبھاش وغیرہ شامل تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad