تازہ ترین

پیر، 24 فروری، 2020

شاہین باغ سے متعلق مذاکرات کاروں نے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کی

نئی دہلی ، (یو این اے نیوز 24ف فروری 2020)شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں جاری تحریک کو چیلینج کرنے والی درخواستوں کے بارے میں اس معاملے میں ثالثی کرنے والے مذاکرات کاروں نے پیر کو ایک مہر بند لفافے میں سپریم کورٹ کو اپنی رپورٹ پیش کی۔

جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی میں بنچ نے سماعت میں کہا ، ’’ہم اس رپورٹ کا تفصیل سے مطالعہ کریں گے اور اس معاملے کو بدھ کے روز سنیں گے۔‘‘باغ مظاہرے کو چیلنج کرنے کے لئے دو درخواستیں دائر کی گئیں ہیں

جہاں مظاہرین مرکز کے سی اے اے نافذ کرنے کی مخالفت کر ر ہے ہیں۔ جنوبی دہلی میں ، مظاہرین نے گذشتہ دو ماہ سے سڑک بلاک کردی ہے۔یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad