تازہ ترین

پیر، 24 فروری، 2020

ضلع مجسٹریٹ نے انٹر میڈیٹ امتحان کے کئی سنٹر کا معائنہ کیا

مین پوری ۔حافظ محمد ذاکر( یو این اے نیوز 24فروری 2020)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ نے آج دوسری شفٹ میں کیمسٹری، شہریات، جغرافیہ وغیرہ کے انٹرمیڈیٹ امتحان میں کئی مراکز کا دورہ کیا، نیشنل انٹر کالج بھوگاؤں پہنچ کر 
امتحان کے انتظامات دیکھے،

 انہوں نے معائنہ کے دوران کہا کہ امتحان کی شفافیت کو برقرار رکھنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے، تمام افسران، ملازمین، اساتذہ نہایت ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دیں،کسی طرح کی کوئی نقل کی شکایت موصول نہ ہو،   کوئی طالب علم امتحان گاہ میں نامناسب مواد ا لیکر داخل نہ ہو سکے،ہر طالب علم کی سخت تلاشی  امتحان گاہ کے مرکزی دروازے پر کی جانی چاہئے،
       
  مسٹر سنگھ نے کہا کہ اگر کہیں بھی کسی کی طرف سے نقل کرنے یا کرانے کی کوشش کی گئی تو اس  کوسنگین نتائج بھگتنے ہوں گے، اگر کوئی بھی نقل کرنے، کرانے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad