تازہ ترین

ہفتہ، 1 فروری، 2020

کنال کامرا پر انڈیگو نے لگائی 6 ماہ کی پابندی تو کنال نے بھیجا نوٹس مانگا25 لاکھ روپے!

نئی دہلی(یواین اے نیوز یکم فروری 2020) کامیڈین کنال کامرا کے سفر پر پابندی کے معاملے میں انڈیگو کو قانونی نوٹس بھیجاہے۔ ممبئی-لکھنؤ کی ایک پرواز میں صحافی ارنب گوسوامی کو ہراساں کرنے کے الزام میں انڈی گو نے مزاحیہ اداکار کنال کامرا پر چھ ماہ کے لئے پابندی عائد کی تھی،اسکے چند ہی دن بعد کامرا نے ایئر لائن کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔ کنال کامرا نے ایئرلائن کو نوٹس ارسال کیا ہے جس میں چھ ماہ کے سفری پابندی کو ختم کرنے ، غیر مشروط معافی مانگنے اور 25 لاکھ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جمعہ کو ایئر لائن کو یہ نوٹس بھجوایا گیا ہے جس میں کنال کامرا کے وکیل نے بتایا کہ "ان کے مؤکل کو ذہنی اذیت اور غم کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور بیرون ملک اس کے مجوزہ پروگراموں کی منسوخی سے ہونے والے نقصان کی بھی بھرپائی ۔" انہیں معاوضے کے لیے 25 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔ایئر لائن کی یہ کارروائی سراسر غیر قانونی ، من مانی اور ڈی جی سی، اے سی اے آر (ضابطے) کے خلاف ہے۔ نوٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر ابھی انڈگو کا کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ منگل کے روز ، ایئرلائن نے کنال کامرا پر انڈیگو کی ممبئی-لکھنؤ پرواز میں صحافی ارنب گوسوامی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں چھ ماہ کی پابندی عائد کردی تھی۔ اسپائس جیٹ ، گو ایئر اور ایئر انڈیا نے بھی بغیر کسی مدت کی وضاحت کیے کامرا پر ایسی پابندی عائد کردی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad