جون پور ۔(یو این اے نیوز 1فروری 2020)شہر کوتوالی حلقہ کے ملا ٹولا میں سنیچر کی صبح ایک نوجوان نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی ۔متوفی نوجوان کے اہل خانہ نے پولیس پر تشدد کرنے کا الزام لگایا ہے ناراض اہل خانہ اور محلے کے لوگوں نے پولیس اور ہوم گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کی مانگ پر بضد رہے کڑی مشقت کے بعد کسی طرح لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج سکی ۔ملا ٹولا رہائشی راجو بن اسلم 20 سالہ کو صبح نوبجے گومتی ندی کنارے علی گھاٹ سے بائیک سوار سپاہی وہوم گارڈ پکڑا کر گھر پر لے گئے۔
الزام لگایا کی راجو لکھنؤ کی کسی لڑکی کو بلیک میل کررہا تھا راجو کے اہل خانہ کا الزام ہے کی سپاہی و ہوم گارڈ کو اسکی ماں نے گھر سے نکل کر دو ہزار روپیہ دیئے اس کے بعد سپاہی نے مزید بیس ہزار روپے کی اور دلالی مانگی ۔دھمکی دی کی پیسہ نہ دینے پر تمہارے بیٹے کو فرضی مقدمہ میں پھنسا دینگا۔اسکی غریب ماں پیسہ کا انتظام کرنے گھر سے کہیں چلی گئی۔اس دوران قریب دس بجکر تیس منٹ پر راجو نے گھر کے کمرے میں چھت میں لگے پھنکے سے رسی سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی ۔راجو مزدوری کا کام کرتا تھا۔اسکی ماں گھر لوٹتی ہی تولاش دیکھ کر دھاڑ مار مار کر رونے لگتی ہے
تب تک آس پاس کے لوگوں موقع پر جٹ گئے سی او سیٹی سشیل کمار سنگھ و کوتوال پون کمار اپادھائے پولیس فورس کے ساتھ آگئے ۔ناراض اہل خانہ و محلے کے لوگ سپاہی اور ہوم گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کی مانگ بضد ہوگئے۔قریب چار گھنٹے کی کڑی مشقت کرنے اور اہل خانہ کو سمجھانے بجھانے کے بعد لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا دیا ۔اور آگے کی کاروائی کرنے پر اہل خانہ کو یقین دلایا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں